1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نیرنگ خیال, ‏12 ستمبر 2012۔

  1. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
    پاکستان میں شہر سے شہر سفر کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ میری معلومات میں بسیں ہیں۔ کیوں کہ ٹرین کا نظام تو پورس کے ہاتھی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ خیر موضوع کا تعلق نہ تو ٹرین سے ہے اور نہ ہی بس سے اور نہ انکے ناگفتہ بہہ حالات سے۔احقر گذشتہ بارہ سال سے ان بسوں کی خاک چاٹنے میں خاک ہو رہا ہے۔ بہاولپور، لاہور اور اسلام آباد سے اپنے آبائی شہر کا سفر ہو یا واپسی کا، جو قدر مجھے مشترک نظر آتی ہے وہ نہ تو سفر کرتے لوگ ہیں اور نہ انکے آداب سفر؛ بلکہ وہ ہے سفر کا سحر توڑتی اک خوبصورت اور مترنم آواز
    چل بئی کاکا سیٹ اگے کر
    یہ آواز آپکو ہر طرح کے لہجے میں سننے کو ملے گی کہیں انکساری سے بھرپور لہجہ میں
    جناب سنیئے اگر زحمت نہ ہو تو سیٹ تھوڑی آگے کیطرف سرکا لیجیئے
    اب اگر آپنے اس آواز سے اختلاف کی کوشش کی تو نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ کہ کب یہ انکساری کا لبادہ اتار کر آپکو اپنی خاندانی رموز سے آگاہی دینا شروع کر دے۔ اور آپکی مضمحل طبیعت اس اخلاقیات کے بوجھ کی تاب نہ لاسکے۔ کہیں پر یہ آواز آپکو یوں سنائی دے گی کہ
    آپ سیٹ آگے کرتے ہیں اپنی!
    گویا اگر آپنے سیٹ آگے نہ کی جو کہ آپکا فرض عین ہے تو یہ محترم آپکو سیٹ سمیت اٹھا کر بس سے باہر پھینک دیں گے، تاہم یہ تاثر انکی زبان سے زیادہ انکی جسمانی زبان سے ظاہر ہوتا ہے۔ اب آپ سیٹ تو آگے کریں گے ہی پر اگرکبھی پلٹ کر دیکھنے کا اتفاق ہو تو یہ صاحب اپنی سیٹ پیچھے والے کی گود میں لٹا کر لیٹے ہونگے۔ اور وہ بخت برگشتہ بھی اگر اسی خواہش کا اظہار کر بیٹھے تو سیٹ پیچھے کرنے کے حق میں موصوف کی تصریحات سننے لائق ہوتی ہیں۔ مگر وہ ہٹ دھرم اگر اپنی اس فرمائش پر مصر رہے تو یہ صاحب آپ ہی کو مخاطب کر کے کہیں گے کیسے کیسے جاہل لوگ آجاتے ہیں سفر کرنے۔ اب بھلا کوئی تیرہ گھنٹے گوتم بدھ کیطرح بیٹھا رہ سکتا ہے؟ اور آپکی طرف ایسی تائید طلب نظروں سے دیکھیں گے کہ وہ پانچ منٹ پہلے والا جاہل یہ نہ تھے کوئی اور تھا۔ اور آپ گوتم بدھا کے آسن میں جوگی کا روپ دھارے اپنا متیرے جیسا سر ہلاتے رہیں گے۔

    کچھ لوگ آپکی معلومات میں اضافہ بھی کریں گےکہ
    دیکھیئے جناب میں تنگ ہو رہا ہوں اب آپ کو سیٹ آگے کرنا ہی پڑے گی۔​

    اور آپ ان احکامات نما معلومات کے آگے سر تسلیم خم کرتے بقیہ سفر جناب بدھا کے آسن میں کرتے نظر آئیں گے۔ یوں بھی کمر سیدھی کر کے بیٹھنا اگرونومکس کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ میرا آپکو مشورہ یہی ہے کہ سفر سے پہلے آپکو یوگا کے آدھے اور پورے کنول کے آسن پر مکمل عبور ہونا چاہیئے۔
    اک دفعہ میرے پیچھے بیٹھے بزرگ نے حکم نما عرضی میرے گوش گزاری کے جناب سفر یوں کٹتا نظر نہیں آتا۔ آپکی مدد درکار ہے۔ میں فورا بزرگوار کی نیت خوشگوار بھانپ گیا اور دست بستہ عرض کی کہ آپ میری سیٹ پر تشریف لے آئیے سفر بھلا کٹے گا۔ وہ سادہ منش آدمی میری اس قبیح پیشکش کی تہہ تک نہ پہنچ پایا اوراندرونی مسرت کو چھپاتے ہوئےچہرے پر اک زبردستی کی انکساری لاتے ہوئے مجھے کہنے لگا ناحق آپکو تکلیف ہوگی۔ میں نے عرض کی قبلہ تکلیف کیسی؟ اب جب سرکار کرسی پر پدھار چکے اور سیٹ کو عزت سے نوازنے کیبعد ضعف کمر کے باعث ذرا دراز ہونے لگے تو میں نے دست بستہ عرض کی کہ کچھ یاد بھی ہے یہ قول کسکا تھا؟ اب تو وہ صاحب بہت جزبز ہوئے اور خشمگیں نگاہوں سے مجھے گردن گھما کر دیکھتے ہوئے بولے۔ اماں تو یہ چال تھی آپکی! میں شرمندگی سے بولا جناب گستاخی معاف سہواً ایسا ہو گیا۔ بقیہ مسافر خوب محظوظ ہوئے ۔ اک اور نے اس منظر سے عبرت پکڑی اور اپنی فرمائش سے دستبردار ہوا اور اسکے آگے والا بلاوجہ میرا شکرگزار ہوا۔ اسکے بعد تو یہ حربہ بہتوں پر آزمایا اور ہمیشہ اکسیری پایا۔

    اب چونکہ ہر کہانی کا اک اخلاقی سبق ہوتا ہے اور یہ کالم نما کہانی بناء اخلاقی سبق کے ختم ہو گئی تو قارئین پر اچھا اثر نہ پڑے گا۔ اسلیئے اخلاقی سبق پیش ہےکہ آپکو ذہن فطین پر زور نہ دینا پڑے۔
    اخلاقی سبق: ہر اک کو چاہیئے کہ دوسرے کا خیال رکھے۔ نہ تو پیرو کا ایمان السفرسقر کے مقولے پر کامل کرنے کی کوشش کرے اور نہ پیشرو کی دم پر اسقدر پاوں رکھیئے کہ وہ سفر سے اوازار نظر آئے۔

    نوٹ: اخلاقی سبق پر عملدرآمدی کی صورت میں نتائج کا راقم ذمہ دار نہیں کیونکہ عین ممکن ہے مشار الیہ نے یہ اخلاقی سبق نہ پڑھ رکھا ہو۔

    نوآموز ہونے کے سبب اگر کچھ خامیاں اور کوتاہیاں ہو گئیں ہوں تو درگذر فرمایئے گا۔ اور گر کوئی دوست دوران سفر اس قسم کی حرکتیں کرنے کا عادی ہو تو اس سے پیشگی معذرت
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    نیرنگی خیالات کا خوب اظہار ہے۔
     
  3. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی رائے سے سرفراز فرمایا
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    آپ تو سیٹ کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    تو آپ سیٹ آگے کیوں نہیں کرتے :84:
     
  6. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    میں تو سیٹ کے اگے پڑا ہوا ہوں :soch: سیٹ کے پیچھے پڑنے والوں کا زیادہ تعلق تو امور مملکت سے ہے :p_bananadance:
     
  7. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    آپ نے سیٹ انتہائی حد تک پیچھے کر لینے والے کا تو تذکرہ ہی نہیں کیا۔
    حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ سیٹ اتنی پیچھے کر لیتے ہیں چاہے پیچھے والا بالکل پس کر رہ جائے اور باوجود مودبانہ گزارش کے ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، بلکہ وہ اوپر سے بڑی بدتمیزی سے کہہ دیتے ہیں کہ تم بھی سیٹ پیچھے کر لو، گویا کرایا دے کر انہوں نے لیٹنے کا قانونی حق حاصل کر لیا ہے چاہے پچھلے والے کی گود میں ہی جانا پڑے۔ انہوں نے سیٹ اتنی پیچھے کی ہوتی ہے کہ آپ ممکنہ حد تک بھی اپنی سیٹ پیچھے کر لیں تب بھی سارا سفر عذاب میں گزرتا ہے۔ میرا ہر ہفتہ لاہور سے راولپنڈی آنا جاتا تھا اور ایسے لوگوں کی وجہ سے کئی دفعہ 5 گھنٹے کا سفر عذاب میں کاٹنا پڑا۔
     
  8. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    ویسے میں نے تذکرہ کیا تو ہے۔ مگر غالباً اس مہین اشارے کی طرف آپکی نظر نہیں‌گئی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں