1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چلو دیار نبی کی جانب

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏18 ستمبر 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چلو دیار نبی کی جانب درود لب پر سجا سجا کر
    بہاریں لوٹیں گے ہم کرم کی دلوں کو دامن بنا بنا کر

    :saw:

    نہ ان کے جیسا سخی ہے کوئی نہ ان کے جیسا ولی ہے کوئی
    وہ بے نواؤں کو ہر جگہ سے نوازتے ہیں بلا بلا کر

    :saw:

    یہی اساس عمل ہے میری اسی سے بگڑی بنی ہے میری
    سمیٹتی ہوں کرم خدا کا نبی کی نعتیں سنا سنا کر

    :saw:

    میں وہ نکمی ہوں جس کی جھولی میں کوئی حسن عمل نہیں ہے
    مگر وہ احسان کر رہے ہیں خطائیں میری چھپا چھپا کر

    :saw:

    ہے ان کو امت سے پیار کتنا کرم ہے رحمت شعار کتنا
    ہمارے جرموں کو دھو رہے ہیں حضور آنسو بہا بہا کر

    :saw:

    ہماری ساری ضرورتوں پر کفالتوں کی نظر ہے ان کی
    وہ جھولیاں بھر رہے ہیں سب کی کرم کے موتی لٹا لٹا کر

    :saw:

    وہ راہیں اب تک سجی ہوئی ہیں دلوں کا کعبہ بنی ہوئی ہیں
    جہاں جہاں سے حضور گزرے ہیں نقش اپنا جما جما کر

    :saw:

    کبھی جو میرے غریب خانے کی آپ آ کر جگائیں قسمت
    میں خیر مقدم کے گیت گاؤں گی اپنی پلکیں بچھا بچھا کر

    اللّھم صلّ افضل الصلوۃ علی اسعد المخلوقاتک سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم

    الصلوۃ وسلام علیک یا سیدی یا شفیع المذنبین
    وعلی آلک واصحبک واھلبیتک یا خاتم النبیّین​


    نوٹ:- یہ نعت محترم مشتاق قادری کی آواز میں ہے۔ چونکہ میں لکھ رہی تھی اس لیئے ایک دو جگہ صیغہ ضرورتاَ چینج کیا ہے۔
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ بہت خوبصورت نعت ہے۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    [​IMG]
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ۔ بہت پیاری نعت شریف ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں