1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاہتی ہوں مجھے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی لڑکی کے طور پر جانا جائے: ملالہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏15 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیویارک (اے پی پی+نوائے وقت نیوز) عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے نہ کہ اس لڑکی کے طور پر جسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی رہائش گاہ پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے امن سے زندگی گزارنے اور سکول جانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں نہیں چاہتی کہ اس لڑکی کے طور پر جانی جاﺅں جسے طالبان نے گولی کا نشانہ بنایا، میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی لڑکی کے طور پر جانے جانا کو پسند کرتی ہوں۔ پاکستانی سفیر نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ پاکستان اور اسلام کا حقیقی چہرہ ہے۔ سفیر کے ان الفاظ پر حاضرین نے پرزور تالیاں بجائیں۔ تقریب میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے تعلیم کیلئے خصوصی نمائندے گورڈن براﺅن نے بھی شرکت کی۔ ملالہ نے کہا میں سخت محنت اور جدوجہد کرنا چاہتی ہوں اپنی تمام زندگی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے وقف کرنا چاہتی ہوں۔ 9 اکتوبر 2012ءمیں مجھ پر حملہ صرف میری پرعزم زندگی کا حصہ ہے۔ بچہ، استاد، قلم اور کتاب دنیا بدل سکتے ہیں۔ اس موقع پر ملالہ نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر پاکستانی مندوب کا شکریہ ادا کیا ملالہ نے کہا اگر ہم متحد ہو کر کام کریں تو جلد پاکستان، افغانستان اور ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے کئی سکول قائم ہو جائیں گے ہم دیکھیں گے کہ ہر لڑکی اور ہر عورت کو وہی حقوق حاصل ہیں جو مردوں کو حاصل ہیں۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے گورڈن براﺅن نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ملالہ کی تقریر ایک بہترین تقریر تھی جو میں نے اپنی زندگی میں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کی تقریر 2015ءکے تعلیم کے مقاصد کے حصول کا آغاز ہے۔ ملالہ کی تقریر ریکارڈ کی کتاب میں نمایاں رہے گی۔ اس موقع پر سفیر مسعود خان نے کہا کہ تعلیم کے مقاصد کے حصول کی طویل جدوجہد کے دوران ملالہ کی یہاں آمد سفر کا نقطہ آغاز ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے تعلیم سب کیلئے کو اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے اب اس کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یوم ملالہ منائے جانے کے موقع پر پاکستان کی بہادر بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آئی ایم ملالہ کے بولوں پر مشتمل گانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ گریمی ایوارڈ وننگ ڈائریکٹر کی تیارکردہ اس ویڈیو میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکاراﺅں کے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاراﺅں کی آوازیں شامل ہیں جو اس گانے کے ذریعے ملالہ کے عزم کوسلام پیش کررہی ہیں۔ اس گانے کی فروخت سے جمع ہونے والی آمدنی ملالہ یوسفزئی کے قائم کئے گئے خودمختار فلاحی ادارے ملالہ فنڈ میں دی جائے گی جو دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ سپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہمیں برائی کا مقابلہ اچھائی سے کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمےں برائی کا مقابلہ اچھائی سے کرنا ہے ہمےںملالہ یوسف زئی سے سیکھنا ہو گا کہ کس طرح اس نے علم دشمنوں کا مقابلہ کرکے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا۔ تعلیم ملالہ یوسف زئی کی ہمیشہ پہلی ترجیح رہی ہے اور ہمےں بھی ملالہ کی ترجیح کو آگے لے کرچلناہو گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں