1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاندنی رہتی ہے شب بھر زیر پا بالائے سر ۔۔منشی امیر اللہ تسلیم لکھنوی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏5 جون 2015۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    چاندنی رہتی ہے شب بھر زیر پا بالائے سر
    ہائے میں اور ایک چادر زیر پا بالائے سر

    خار ہائے دشت غربت داغ سوداے جنوں
    کچھ نہ کچھ رکھتا ہوں اکثر زیر پا بالائے سر

    بھاگ کر جاؤں کہاں پست و بلند دہر سے
    ہیں زمین و چرخ گھر گھر زیر پا بالائے سر

    کون ہے بالین تربت آج سر گرم خرام
    وجد میں ہے شور محشر زیر پا بالائے سر

    بے تکلف کیابسر ہوتی ہے کنج گور میں
    خاک بستر خاک چادر زیر پا بالائے سر

    اوڑھ کر آب رواں کا گر ڈوپٹا تم چلو
    موج زن ہو اک سمند زیر پا بالائے سر

    کچھ اڑا کر شوخیوں سے وہ ستارے بزم میں
    کہتے ہیں دیکھ لو اختر زیر پا بالائے سر

    جادہ و موج ہوا بے تیرے دونوں دشت میں
    کر رہے ہیں کار خنجر زیر پا بالائے سر

    جز خراش خار یا خاک مذلت قیس کو
    اور کیا دیتا مقدر زیر پا بالائے سر

    جیتے جی سب شان تھی مر کر بجائے تخت و تاج
    خاک رکھتا ہے سکندر زیر پا بالائے سر

    سایہ ہوں کیا اوج میرا کیا مری افتادگی
    ایک عالم ہے برابر زیر پا بالائے سر

    مردے ہیں پامال مشتاق نظارہ ہیں مسیح
    دیکھتا چل او ستم گر زیر پا بالائے سر

    جسم و جاں دونوں زمین و آسماں کے ہیں مکیں
    ایک میں رکھتا ہوں دو گھر زیر پا بالائے سر

    ہو نہیں سکتا کبھی خاصان حق کو کچھ حجاب
    ایک تھا پیش پیمبر زیر پا بالائے سر

    دعوی تشنہ سے اے تسلیم لکھی یہ غزل
    ورنہ مہمل ہے سراسرزیر پا بالائے سر​
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست انتخاب ہے ناصر صاحب اور قافیہ تو کمال کا ہے ہر ایک شعر پر داد دینے کو دل چاہتا ہے لیکن ان شاعر کا نام پہلے نہیں سنا میں نے بہت شکریہ شئیر کرانے کے لیے
     
    Last edited by a moderator: ‏5 جون 2015
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اس غزل کی خاص بات اس کی منفرد زمین ہے
    کہتے ہیں کوئی ایک شاہکار خالق کو امر کر دیتا ہے اور یہ غزل شاعر کو امر کرنے کے لئے کافی ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏5 جون 2015
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ارشین بخاری شمس الرحمٰن فاروقی بہت بڑے نقاد ہیں
    وہ اس غزل کے بارے میں کہتے ہیں
    ذرا دیکھئے، ایک بھی شعر ایسا نہیں جس میں ردیف پوری طرح ثابت نہ ہو۔ ہر شعر میں کوئی تازہ بات ہے۔ گھر کا قافیہ دو بار لکھا اور دونوں بار الگ طرح سے، اور پوری طرح ثابت بھی کر دیا۔ ستم گر کے کڈھب قافیے کے ساتھ حضرت مسیح پیغمبر کو باندھ لانا کمال نہیں اور کیا ہے۔ سمندر بالائے سر بھی بہت خوب ہے۔ بظاہر یہ غزل کسی شاعر تشنہ کی چنوتی پر، یا ان کی دی ہوئی زمین میں کہی گئی تھی۔ تشنہ صاحب کے حالات معلوم کرنے کی ضرورت فی الحال نہیں ہے۔ یہ غزل بعض الفاظ کے تغیر اور بعض شعروں کی کمی کے ساتھ داستان “ہرمز نامہ” میں بھی ملتی ہے۔ داستان گو (شیخ تصدق حسین) نے بھی داستان گوئی کے قاعدے سے انحراف کر کے کہہ ہی دیا:

    شاہ طلسم نے اس نازنین سے مخاطب ہو کر کہا، کیا خوب یہ غزل تم نے گائی ہے۔ اس کی زمین سخت ہے، ردیف مشکل ہے۔ زیر پا بالائے سر کا ثبوت مشکل ہے۔ تسلیم، جن کی یہ غزل ہے، انھوں نے بڑی فکر سے یہ غزل کہی ہو گی
     
    ملک بلال اور ارشین بخاری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ان تمام معلومات کی لیے
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست انتخاب اور معلوماتی مراسلہ
    شکریہ شاہ جی :)
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں