1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چار خلفائے راشدین

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏21 جون 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:



    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
    آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام عبداللہ تھا اور کنیت ابوبکر تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا لقب صدیق تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کا نام سلمی اور کنیت ام الخیر تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ قریش کی شاخ تیم سے تعلق رکھتے تھے۔
    حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
    آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام عمر تھا اور کنیت ابو حفص تھی۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا لقب فاروق تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کا نام خطاب اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کا نام ختمہ تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ قریش کی شاخ بنو عدی سے تعلق رکھتے تھے۔
    حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ
    آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام عثمان تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کا نام عفان تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ بہت مالدار تھے اور قریش کی مشہور شاخ نبو امیہ میں سے تھے۔ آپ کی شادی یکے بعد دیگرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو صاحبزادیوں سے ہوئی اس لیے آپ رضی اللہ تعالی عنہ ذوالنورین کے لقب سے مشہور ہوئے۔
    حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ
    آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا نام علی تھا۔ کنیت ابوالحسن اور لقب مرتضی تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کا نام ابو طالب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد تھا۔ آپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے اور قریش کی شاخ بنو ہاشم سے تعلق رکھتے تھے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں