1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی پی رہنماﺅں کو سزاﺅں کا خطرہ ہے ، بائیکاٹ عدلیہ کو دباﺅ میں لانے کیلئے کیا : ممنون حسین

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Jul 30, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین لاہور پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا میں پورے ملک کا صدر بنوں گا۔ پیپلز پارٹی کو جمہوری تسلسل آگے بڑھانا چاہئے تھا صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ اچھی روایت نہیں ڈکٹیشن یا دباﺅ نہیں ایک سسٹم کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔ وفاقی کی مضبوطی کیلئے کام کروں گا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کو دستخط کرنا ہوتے ہیں، صدر منتخب ہونے پر پارٹی عہدہ چھوڑ دوں گا، اکثریت ہماری ہے۔ انشااللہ صدر منتخب ہو جاﺅں گا پی پی نے عدلیہ کو دباﺅ میں لانے کےلئے بائیکاٹ کیا۔ پی پی پی رہنماﺅں کو سزاﺅں کا خطرہ ہے۔ صدر کا عہدہ وفاق کی علامت ہے اس لئے منتخب ہو کر ہر پاکستانی کا صدر ہونگا، وفاق کی مضبوطی، آئین کے تحفظ اور بالادستی کیلئے صلاحیت بروئے کار لاﺅں گا، صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ جمہوری روایت نہیں۔ لاہور میں اپنی پارٹی سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، صدر بننے کے بعد پارٹی کی رکنیت سے استعفی دیدونگا۔ انتقال اقتدار پرامن اور جمہوری طریقے سے ہو رہا ہے جو کہ ملک کے مفاد میں بہتر ہے۔ جمہوری اور اخلاقی روایات کو فروغ دینا ملکی مفاد میں ہے اور وفاق کو مضبوط کرنا اوّلین ترجیح ہوگی۔ ایوان صدر کے دروازے ہر پاکستانی کے لئے کھلے ہوں گے۔​
     

Share This Page