1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ٹی آئی حکومت میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 مرتبہ مہنگی کی گئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پی ٹی آئی حکومت میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 مرتبہ مہنگی کی گئی
    upload_2019-12-28_1-8-22.jpeg
    فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے مسلسل دردسر بن گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے دورمیں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 مرتبہ ایک ماہ کے لیے مہنگی کی گئی ہے۔
    دنیا نیوز کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عوام کیلئے درد سر بن گیا، بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیارہ مرتبہ مہنگی کی گئی، صرف تین مرتبہ عوام کو معمولی ریلیف دیاگیا، رواں سال جنوری تا اکتوبرسات مرتبہ بجلی مہنگی ہوئی، جنوری میں 1 روپے 71 پیسے، فروری میں 80 پیسے ، اپریل میں 55 پیسے، مئی میں 9 پیسے جبکہ جون میں بجلی 13 پیسے مہنگی کی گئی۔

    جولائی میں 1 روپے 77 پیسے، اگست میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لئے 1 روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا، ستمبر میں 1 روپے 82 پیسے اور اکتوبر میں 1 روپے 56 پیسےاضافہ کیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مارچ میں بجلی چار پیسے اور جون میں 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں