1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے معیاری وکٹیں تیار کرلیں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے معیاری وکٹیں تیار کرلیں
    [​IMG]
    پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن دو ہزار انیس اور بیس کیلئے معیاری وکٹیں تیار کرلی ہیں جبکہ چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہے کہ نئے سٹرکچر میں تمام سٹاف کو وکٹوں اور گراؤنڈز کی اہمیت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
    پی سی بی ترجمان کے مطابق 14 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کے دوران قائداعظم ٹرافی، قومی ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوں گے جن کیلئے معیاری وکٹوں کی تیاری کا آغاز موسم گرما سے قبل کردیا گیا تھا۔

    چیف کیوریٹر پی سی بی آغا زاہد کے مطابق چونکہ ملک میں دس ماہ موسم گرم رہتا ہے اس لئے گراؤنڈز کی تیاری کیلئے گرم موسم کی گھاس استعمال کی جاتی ہے جبکہ وکٹوں کی تیاری کیلئے اپریل کے وسط سے لے کر مئی کے اختتام تک حالات موزوں ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کے کرکٹ سنٹرز میں میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی نے ملکی کیوریٹرز کیلئے ریفریشر کورس کا بھی انعقاد کیا جس کے دوران شرکا کو متوقع چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے ساتھ باور کرا دیا گیا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں وکٹوں اور گراؤنڈز کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں