1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی سی بی سری لنکا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کیلئے سرگرم

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پی سی بی سری لنکا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کیلئے سرگرم
    upload_2019-8-29_1-53-4.jpeg
    پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سنجیدہ اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ سری لنکا کے دورہ پاکستان کو یادگار بنانے کیلئے سرگرم ہو گیا اور تیاریوں کا بھرپور طریقے سے آغاز کر دیا گیا ہے۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کوارڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دورہ پاکستان میں ہونیوالی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کوارڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔ وسیم خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مہمان ٹیم کے سکیورٹی انتظامات سمیت ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پر مشاورت ہو گی۔

    شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی ٹکٹ کی قیمت کیا رکھی جائے، اس پر بھی حتمی فیصلہ آج کے اجلاس میں ہی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے ، اگلے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

    دونوں ٹیموں کے کپتان 26 ستمبر کو پریس کانفرنس کریں گے اور 27 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا۔ 3 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور پہنچیں گی جہاں 4 اکتوبر کو پریکٹس سیشن کے حوالے سے بھی آج اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی، قذافی سٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو پہلے ٹی ٹونٹی کا میلہ سجے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں