1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس، نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متفقہ منظور

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس، نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متفقہ منظور
    upload_2019-8-31_3-18-35.jpeg
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس چیئر مین احسان مانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اسد علی خان کی سربراہی میں 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی۔
    کمیٹی میں شاہ ریز عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان شامل ہوں گے جبکہ بختیار خواجہ بطور آزاد رکن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کے لیے 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکٹرز کیلئے نام تجویز کرے گی تمام ناموں کی حتمی منظوری بی او جی دے گا۔

    اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کے لیے ٹی او آرز ترتیب دیئے گئے۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جبکہ مالی سال 2019-20ء کے لیے پی سی بی سنٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی متعدد سفارشات کی بھی منظوری دےدی گئی۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی اورقومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لیا۔

    بورڈ آف گورنرز نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا۔ بورڈ کے اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق بھی آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں