1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایس ایل 4 کیلیے ڈرافٹ کا میلہ آج اسلام آباد میں سجایا جائے گا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل 4 کیلیے ڈرافٹ کا میلہ آج اسلام آباد میں سجایا جائے گا۔
    پی ایس ایل فور کیلیے کرکٹرز کے تبادلوں کی ونڈو بند ہونے کے بعد فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز کے 8سے 10تک کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کرلیا تھا، اب دیگر کا انتخاب کرتے ہوئے سب کو اپنے 16رکنی اسکواڈز مکمل کرنا ہیں،اس کے ساتھ کسی کی عدم دستیابی یا انجری کی صورت میں پیدا ہونے والا خلا پُر کرنے کیلیے سپلیمنٹری پلیئرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
    پی سی بی نے 600سے زائد کرکٹرز کی فہرست تیار کی جس میں سے فرنچائزز کیٹیگری اور چناؤ کی باری کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مکمل کریں گے، سابق ملتان سلطانز کو چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا تھا، اس کے معاملات پی سی بی کے سپرد ہیں، منیجر اور پینل ہیڈ ندیم خان،کپتان شعیب ملک دیگر آفیشلز کے ہمراہ ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گے،جوآن بوتھا اور عبدالرحمان سے فون پر مشاورت ہوگی۔
    یاد رہے کہ ہر فرنچائز کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے 3،3 جبکہ 5سلور اور 2ایمرجنگ کھلاڑی منتخب کرنے کا پابند کیا گیا ہے،پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں ایک ایک غیر ملکی کھلاڑی لینا لازمی ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں اس بار اے بی ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ اورکورے اینڈرسن کا اضافہ ہوا ہے۔
    آج پہلی پک گزشتہ ایونٹ میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرزکی ہوگی، دوسری چھٹی ٹیم کی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسرے، پشاور زلمی چوتھے،کراچی کنگز پانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر باری آنے کے ساتھ اپنی مرضی کا کھلاڑی منتخب کرسکیں گی۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں