1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایس ایل ڈرافٹ؛ پلیئرز کی کیٹیگری پر آج غور ہوگا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏27 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل فور ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوںکی کیٹیگریز پر آج تبادلہ خیال ہوگا، لاہور میں شیڈول اجلاس میں تمام فرنچائززکے کوچز،منیجرز یا کرکٹ ہیڈ شرکت کریں گے، ٹیمیں ڈرافٹ کیلیے دستیاب ملکی پلیئرز کے بارے میں سفارشات دیں گی کہ انھیں کس کیٹیگری میں شامل ہونا چاہیے، کوئی بھی اپنے کھلاڑی کے بارے میں رائے نہیں دے سکتا یہ فیصلہ دیگر کریں گے۔ فرنچائزز کی جانب سے تیارکردہ فہرست کا قومی سلیکٹرز وسیم حیدر اور وجاہت اﷲ واسطی سمیت پی ایس ایل ہیڈ آف پلیئرز ایکویزیشن عمران احمد خان جائزہ لیں گے، یہ سب مل کردستیاب کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز کو حتمی شکل دیں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس پراسس کا حصہ ہوا کرتے تھے مگر رواں برس پی سی بی نے انھیں ڈرافٹ کمیٹی سے ہٹا دیا ہے۔ اس کا جواز سابق کپتان کا لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولمپنٹ پروگرام سے منسلک ہونا قرار دیا گیا، حالانکہ بورڈ نے خود انھیں اجازت دی تھی لیکن بعد میں مفادات کے ٹکراؤ کا الزام لگا دیا گیا۔ غیرملکی کھلاڑی اپنی کیٹیگریز کا خود تعین کرتے ہیں۔ مقامی کھلاڑیوں کی ازسرنو تشکیل دی جانے والی کیٹیگریز کے بعد غیرملکیوں کی حتمی فہرست اور باقی بچ جانے والے دیگر تمام مقامی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں سے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل پلیئرز کے منیجرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فرنچائزز سے خود معاملات طے نہ کریں، اگر ایسا کیا توانھیں بورڈ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں