1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلی ہجرت اسلام کی یاد میں‌امریکہ میں‌مسجد و کمیونٹی سنٹر کی تعمیر

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏2 ستمبر 2010۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    پہلی ہجرت کی یاد میں امریکہ میں مسجد اور کمیونٹی سنٹر کی تعمیر

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں مقیم ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہریوں نے اسلام کی پہلی ہجرت کی یاد میں مسجد اور کیمونٹی سنٹر تعمیر کئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایتھوپیا کی حکومت نے اسلام کی پہلی ہجرت کے مقام پر یادگاری مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ فرسٹ ہجری مسجد واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے تقریباً3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام  نے حبشہ کے جس علاقے میں پناہ حاصل کی تھی اس کا نام ایگزم ہے۔ ایگزم کے باشندوں نے ایتھوپیا کی حکومت سے پہلی ہجرت کے مقام پر مسجد کی تعمیر کی اجازت طلب کی تھی تاہم انہیں اس کی اجازت نہ مل سکی۔ واشنگٹن میں ایتھوپین کمیونٹی کے سربراہ نجیب محمد کے مطابق ہم نے اپنے خواب کی تعبیر فرسٹ ہجری مسجد کی شکل میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گردنواح میں رہنے والے 20 ہزار مسلمانوں کیلئے مرکز ومحور ہے۔


    جنگ اخبار کے حوالے سے
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلی ہجرت اسلام کی یاد میں‌امریکہ میں‌مسجد و کمیونٹی سنٹر کی تعمیر

    جزاک اللہ
    بہت پیاری خبر سنائی ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پہلی ہجرت اسلام کی یاد میں‌امریکہ میں‌مسجد و کمیونٹی سنٹر کی تعمیر

    اللہ تعالی ایتھوپیا کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات قبول فرمائے۔
    لیکن اصل خوشی تو عین ایتھوپیا (حبشہ) ہی میں یکم ہجری مسجد کی تعمیر ہونے سے ہی ہوگی۔ نہ کہ امریکہ یا کہیں اور مسجد بنا کر اسکا نام رکھ لینے سے۔
    بہرحال برادر بھائی خبر کے لیے شکریہ و جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں