1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلی بار کسی بھی مداخلت کے بغیر شفاف ضمنی انتخاب ہوئے، وزیر اعظم

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Oct 15, 2018.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی۔
    اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع موجود تھے، الیکشن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔
     

Share This Page