1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلی بار خواتین حرمین شریفین کے انتظامی عہدوں پر تعینات

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب میں گزشتہ 2 سال سے خواتین کو اہم عہدوں پر تعینات کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    سعودی عرب جہاں رواں برس جون میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی۔ وہیں اب پہلی بار خواتین کو حرمین شریفین میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ’ نے اپنی رپورٹ میں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی امور سر انجام دینے والے ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خواتین کو 2 مساجد کے انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 41 خواتین کو 2 مساجد میں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    محکمہ مساجد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے اہم عہدوں پر خواتین کی تعیناتی سعودی وژن 2030 کے تحت کی گئی ہے۔

    بیان میں خواتین کی ذمہ داریوں سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

    تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے اہم عہدوں پر خواتین کی تعیناتی سے اہم سماجی اہداف حاصل کیے جاسکیں گے۔

    ساتھ ہی بیان میں مسلم خواتین کو معاشرے کا اہم حصہ قرار دے کر ان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شرعی حدود کے دائرے میں رہتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے خواتین کی جانب سے کام کرنا معیشت کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب اپنے 2030 کے وژن پر تیزی سے گامزن ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چلو خواتین بے چاریوں کو کچھ تو حقوق ملنے لگے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد للہ
    وہاں کی خواتین مردوں سے بہتر اس لئے ہیں کہ تعلیم میں اچھی ہیں، کام میں بہتر ہیں اور ایمان داری میں بہتر ہیں
    مگر وہاں کا معاشرہ مردوں کو ذیادہ اہمیت دیتا ہے۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    تبدیلی آگئی میں تو خوش ہوں بس فحاشی نہ آئے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں