1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏31 جنوری 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 15 برس بعد پاکستان آئی ہے — فوٹو: ڈان نیوز ایس ایس

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے خلاف تین میچز کی سیریز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں ٹاس چیت کا بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق خواتین ٹمیوں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں گرین شرٹس اپنا 100واں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج (31 جنوری) سے ہوگیا ہے جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری اور تیسرا 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    یہ تینوں میچز 31 جنوری، یکم اور 3 فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی میں 7، 9 اور 11 فروی کو ایک روزہ میچز کھیلیں گی۔


    اس سے قبل مارچ/ اپریل 2014 میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز اور 7 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز تو برابر رہی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔

    گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کراچی پہنچی تھی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 15 برس بعد پاکستان آئی ہے۔


    پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر کیریبئن ٹیم کی کپتان میریسا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پرخوشی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری ٹیم نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا، کسی ٹیم کو تو ابتداء کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے یہ قدم اٹھایا‘۔

    اسکواڈ
    پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم: بسمہ معروف (کپتان)، امین انور، عالیہ ریاض، انعم امین، دیانا بیگ، ارم جاوید، جوریہ خان، ناصرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، ثنا میر، سدرہ امین، سدرا نواز (وکٹ کیپر) اور عمیمہ سہیل۔

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم: میریسا ایگویلیریا (کپتان)، شیمائن کیمپ بیلے، شامیلا کونیل، دیاندرادوتن، ایفے فلیچر، چینلی ہینری، کیسکا کنائٹ، نتاشا مکلین، انیسا محمد، چیدین نیشنل، کرشمہ ریمہارک، شکیرہ سلیمان اور راشدا ویلیمز۔

    سیریز کا شیڈول

    31 جنوری – پہلا ٹی ٹوئنٹی، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

    1 فروری – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

    3 فروری – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ساؤتھ اینڈ کلب کراچی

    7 فروری – پہلا ون ڈے، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

    9 فروری – دوسرا ون ڈے، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

    11 فروری – تیسرا ون ڈے، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں