1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی ٹیم 249 پر آوٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏15 اکتوبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    ابو ظہبی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
    منگل کو کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے پہلے دن کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکی۔245 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ہاشم آملہ اور اسٹئین میدان میں اترے۔
    پاکستانی باؤلر محمد عرفان نے ہاشم آملہ کو انفرادی اسکور میں کسی رن کا اضافہ نہ کرنے دیا اور ان کی ایک گیند پر جنوبی افریقی کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 118 رنز اسکور کیے۔
    اسٹئین کو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر سعید اجمل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
    پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
    پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر اور محمد عرفان نے تین،تین جب کہ سعید اجمل نے دو اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر اور شان مسعود اپنے ٹیسٹ کیئریر کا آغاز کیا۔
    http://www.urduvoa.com/content/cricket-pakistan-south-africa-first-innings/1769754.html
    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔
    پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 43 رنز بنائے ہیں۔ خرم منظور اور مسعود خان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں