1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھولا پھولا رہے پھرے بھگت کبیر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏11 اگست 2018۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پھولا پھولا رہے پھرے جگت میں رے میں کیسا ناتا رے
    ماتا کہے یہ پُتر ہمارا بہن کہے بیر میرا
    کہے بھائی یہ بھجا ہماری نارِ کہے نر میرا
    پیٹ پکڑ کر ماتا رووے،بانہہ پکڑ کے بھائی
    لپٹ جھپٹ کر تریا رووے ہنس اکیلا جائی
    جب لگ جیوے ماتا رووے ،بہن رووے دس ماسا
    تیرە دن تک تریا رووے پھر کوے گھر وا سا
    چار گزی چرگزی منگایا چڑھا کاٹھ کی گھوری
    چاروں کونے آگ لگایا پھونک دیا جس ہوری
    ہار جڑے جس لاکڑی کیس جرے جس گھاسا
    سونے ایسی کایا جڑ گئی کوئی نہ آیا پاسا
    گھر کی تریا روون لاگی ڈھونڈ پھری چہو پا سا
    کہے فقیر سنو بھائی سادھو چھانڑو جگ کی آ سا

    بھگت کبیر

    ترجمہ

    اے دل تُو دنیا میں کیا پھولا پھولا پھرتا ہے ، یہاں کس کا کیسا ناتا ہے؟
    ماں کہتی ہے یہ میرا بیٹا ہے بہن کہتی ہے یہ میرا بھائی ہے
    بھائی کہتا یہ میرا بازو ہے بیوی کہتی ہے یہ میرا شوہر ہے
    پیٹ پکڑ کر ماں روتی ہے بانہہ پکڑ کر بھائی روتا ہے
    چمٹ کر بیوی روتی ہے ، سب کو چھوڑ کر ہنس اکیلا چلا جاتا ہے
    جب تک زندە رہتی ہے تب تک ماں روتی ہے ، دس مہینے بہن روتی ہے
    تیرە دن تک بیوی روتی ہے پھر گھر بسا لیتی ہے
    چار گز کفن کا کپڑا منگایا اور لکڑی کی گھوڑی یعنی چتا پر چڑھا
    اس کے چاروں کونوں میں آگ لگا دی گئی اور ہولی کی طرح جلا ڈالا
    لکڑی کی طرح ہڈی جلتی ہے گھاس کی طرح بال جلتے ہیں
    سونے جیسا جسم جل گیا کوئی پاس نہ آیا
    گھر کی عورت رونے لگی ،چاروں طرف ڈھونڈنے لگی
    کبیر کہتے ہیں سادھو سنو! ؂ دنیا کی اُمید چھوڑ دو​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی جناب بہت شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں