1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پکاسو کی پینٹنگ 7کروڑ پاونڈ‌میں نیلام ہوئی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏8 مئی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    پکاسو پینٹنگ، سات کروڑ پاؤنڈ میں نیلام

    سپین کے مشہور مصور پابلو پکاسو کی ایک شہکار پینٹنگ نیویارک کے کرسٹی ہاؤس میں سات کروڑ پاؤنڈ کی ریکارڈ قیمت کے عوض فروخت ہوئی ہے۔

    پکاسو کی سنہ انیس سو بتیس میں بنائی گئی اس پینٹنگ کا عنوان عریاں، سبز پتے اور عورت کی چھاتی ہے۔توقع تھی کہ پکاسو کی یہ پینٹنگ سات سے نو کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

    پکاسو کی پینٹنگ کی ریکارڈ نیلامی اب تک کسی بھی آرٹ ورک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

    پکاسو کی پینٹنگ خریدنے والے ایک نامعلوم شخص ہیں جنھوں نے ٹیلی فون پر نیلامی میں حصہ لیا اور سب سے زیادہ قمیت لگا کر پینٹگ خرید لی۔

    اس قمیت میں کرسٹی ہاؤس کا کمیشن بھی شامل ہے۔ ریکارڈ قیمت میں فروخت اس بات کا عندیہ ہے کہ آرٹ مارکیٹ عالمی معاشی بحران سے نکل آئی ہے۔

    کرسٹی ہاؤس کے اہلکار کونر جورڈن نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پکاسو کی یہ پینٹنگ بروڈیز نے سنہ انیس سو پچاس میں خریدی گئی تھی اور اس کی صرف ایک بار سنہ انیس سو اکسٹھ میں نمائش ہوئی تھی۔

    اس سے پہلے سال انیس سو چار میں پکاسو کی ایک پینٹنگ garcon a la pipe ایک سو چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔


    بی بی سی اردو ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پکاسو کی پینٹنگ 7کروڑ پاونڈ‌میں نیلام ہوئی

    کوئی چائنہ کوالٹی میں دستیاب نہیں‌ہے کیا
     
  3. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پکاسو کی پینٹنگ 7کروڑ پاونڈ‌میں نیلام ہوئی

    بہت خوب اچھی شئرنگ ہے

    ہارون بھائی پکاسو گذذذذذذذذذذذذذذذذذذذر گیا ہے اب اسکی کلوننگ شاید نہ ہوسکے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں