1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پِھر یوں ہوا۔۔۔۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏30 اگست 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پھر یوں ہوا

    پھر یوں‌ہوا کہ دکھ ہی اُٹھائے تمام عُمر
    پھر یوں ہوا کہ آنسو بہائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ نِکلے کسی کی تلاش میں
    پھر یوں ہوا کہ خود کو نہ پائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ باتوں میں ہم اُس کی آگئے
    پھر یوں ہوا کہ دھوکے ہی کھائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا
    پھر یوں ہوا کہ خواب سجائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ وعدہ وفا کر نہ سکا وہ
    پھر یوں‌ہوا دیپ جلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دامنِ دل داغ داغ تھا
    پھر یوں ہوا کہ داغ مٹائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ راستے ویران ہو گئے
    پھر یوں‌ہوا کہ پھول کِھلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ دکھ ہمیں محبوب ہو گئے
    پھر یوں ہوا کہ دل سے لگائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ اور کسی کے نہ ہو سکے
    پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ فاصلے بڑھتے چلے گئے
    پھر یوں ہوا کہ رنج بُھلائے تمام عُمر

    پھر یوں ہوا کہ بیٹھ گئے راہ میں غیاث
    پھر یوں ہوا کہ وہ بھی نہ آئے تمام عُمر

    (غیاث الدین غیاث)​
     
  2. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    خوب ہوا
     
  3. افضال اَمر
    آف لائن

    افضال اَمر ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    86
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دردَ دل

    فنا کہ بعد بھی مجھ کو ستا رہا ہے کوئی
    نشانِ قبر کو میری مٹا رہا ہے کوئی

    میرے خدا مجھے تھوڑی سی زندگی دے دے
    اُداس میرے جنازے سے جا رہا ہے کوئی​
     
  4. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ
     
  5. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عبدالجبار صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں