1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پولیس بلاوجہ گرفتار نہیں کر سکے گی؛ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 دسمبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی حکومت نے مجموعہ ضابطہ فوجداری میں ترمیم کر کے گرفتاری کے طریقہ کار کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قانون کی پارلیمان سے منظوری کے بعد پولیس بلاوجہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکے گی اور گرفتاری کے وقت ملزم اور اہلخانہ کو گرفتاری کی وجہ بتانے کی پابند ہوگی۔دوران تفتیش ملزم کو مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق بھی حاصل ہو جائے گا جبکہ پولیس ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو گرفتار کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

    فوجداری قانون میں ترامیم کے حوالے سے ایکسپریس کو دستیاب مجوزہ مسودہ قانون کے تحت پولیس افسر کے اختیارات کے حوالے سے ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں جن میں گرفتار کرنے والے افسرکوکسی بھی شخص کی گرفتاری سے قبل وجوہات بتانا ہوںگی اور گرفتار ہونے والے کے خاندان کو گرفتاری سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ملزم اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو جواب دینے کا مجاز ہوگا جب کہ گرفتار شخص اور اس کے وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو صیغہ راز میں ہوگی، دونوں کے درمیان گفتگو کے عمل میں کوئی بھی شخص بات چیت سننے کا مجاز نہیں ہوگا۔

    بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    ناممکن!
     
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :87::87::87::87::87::87::87::87::87::87:
     
    کنعان اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیا میں نے لطیفہ سنا دیا آپ کو؟
    لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے حکمران جماعت کو کوئی فائدہ ہو
     
    کنعان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں ایک عام آدمی بچہ کا پیدائش سرٹیفکیٹ آسانی سے حاصل نہیں کر سکتا وہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پولیس کے تو کیا ہی کہنیں، یوٹیوب پر سول ایوی ایشن کے آفیسر کی رشوت لینے کے بےشمار ویڈیو آپکو مل سکتی ہیں، جن پر کوئی ایکشن نہیں لے سکتا وجہ پھر کبھی، برطانیہ میں اگر کوئی شہری یوٹیوب پر اللیگل ویڈیو شیئر کر دے جیسا کہ 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے کی تو اس پر قانونی کاروائی ہوتی ہے اور سزا بھی ملتی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی بڑے حادثہ پر حکومت کمپنسیشن دینے کا صرف اعلان ہی کرتی ہے اس پر رقم کبھی کسی کو ملی ہو تو بتائیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم مجھے خیبر پختون خواہ میں پولیس اور تعلیمی اداروں سے شکایت اب نہیں رہی کافی بہتری آئی ہے
    خیبرپختونخوا پولیس جوانمری بہادری اور فرض شناسی میں مثالی کردار کی حامل ہے ۔ نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ پوری قوم دہشت گردیکی کا رروائی پر مئوثر طریقے سے قابو پانے پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں