1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پشاور میں‌خودکش دھماکا 49 افراد ہلاک

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by راشد احمد, Oct 9, 2009.

  1. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    پشاور…پشاور کے خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی، سوئیکارنو اسکوائر میں دہشت گردی کے اس المناک واقعے میں سو سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مہان نوازوں کا شہر پشاور پندرہ دنوں میں دوسری بار خون میں نہا گیا۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ مصروف ترین اور گنجان آباد سوئیکارنو اسکوائر میں بارہ بجکر سولہ منٹ پر اچانک انتہائی زور دار دھماکا ہوا جس کے بعدآسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی سو گز دورتک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔جائے وقوعہ پر کھڑی کئی گاڑیاں ، رکشے اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں اور پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق ایک ٹریفک پولیس اہل کار لفٹر کیذریعے ایک کار کو اٹھا رہا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد یہ منظر دیکھ رہی تھی۔چوک میں مسافروں سے بھری مسافر وین کھڑی تھی ایک کار میں اسکول کے بچے اپنے گھر کو واپس لوٹ رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔اس دھماکے میں ایک سفید رنگ کی بڑی کار استعمال کی گئی جس میں پچاس کلو گرام سے زیادہ دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ایدھی ،الخدمت فاؤنڈیشن ، ہلال احمر اور اسپتالوں کی ایمبولینسوں گاڑیوں میں قریب ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں کئی شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دھماکے کے بعد سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور اور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین موقع پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جانیں لے کر حکومت کو امن قائم کرنے کی کوششوں سے نہیں روک سکتے۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سائیکارنو اسکوائر کے تاجروں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگ میں تین دن تک بازار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت ، وزیر اعظم ،صوبائی گورنروں ،وزرا اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے تین تین لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    ماخذ روزنامہ جنگ-------------
     

Share This Page