1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پریشان ہونا چھوڑدیں نہیں تو یہ 7خطرناک بیماریاں آپ کو لگ سکتی ہیں

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏14 اپریل 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    تناﺅ جسمانی یا ذہنی دونوں طرح کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور آج کی دنیا میں اکثر افراد زندگی کی الجھنوں میں پھنسے رہتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بظاہر بے ضرر نظر آنے والا تناﺅ کن بیماریوں کا باعث بنتا ہے؟
    بالوں کا گرنا
    روزانہ کچھ بال گرنا عام بات ہوتی ہے مگر ذہنی تناﺅ اس عمل کو متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار ہوجائیں تو بڑی تعداد میں بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مایو کلینک کی ایک تحقیق کے مطابق تناﺅجسمانی دفاعی نظام کو ہی آپ کے بالوں کے غدود پر حملہ آور کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بال پریشان کن حد تک تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
    ذہنی امراض
    تناﺅ آپ کو ذہنی طور پر بھی بیمار کرسکتا ہے، تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی مقدار میں بہت زیادہ لوگوں کے اندر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے، جبکہ یاداشت کے مسائل سمیت ذہنی بے چینی یا ڈپریشن کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
    کیل مہاسے
    اگر آپ کا خیال ہے کہ کیل مہاسے نوجوانی کا بھیانک خواب ہے تو یہ غلط ہے، ذہنی تناﺅ کیل مہاسے کسی بھی عمر میں چہرے پر دوبارہ نمودار کرسکتا ہے۔ جب آپ ذہنی تناﺅ کے شکار ہوتے ہیں تو جسم میں ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے جو جلدی غدود کومزید تیل خارج کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ اضافی آئل بالوں کے غدود میں مٹی اور جلد کے مردہ خلیات کے ساتھ پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں مہاسے نمودار ہوجاتے ہیں۔
    ہر وقت نزلہ زکام
    ذہنی تناﺅجسمانی دفاعی نظام کی کارکردگی متاثر کرتا ہے جس کے باعث ہر وقت بیماری کا خطرہ زیادہ اور جراثیموں سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو زیادہ بیمار ہوتے ہیں، خاص طور پر نزلہ زکام یا فلو وغیرہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جسمانی دفاعی نظام اس کے وائرس کو روک نہیں پاتا۔
    معدے کے مسائل
    ذہنی تناﺅ کے نتیجے میں جسم میں ڈائجسٹو ایسڈ زیادہ بننے لگتا ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے، اسی طرح یہ معدے میں موجود خوراک کی صفائی کا عمل بھی سست کردیتا ہے جس کے نتیجے میں گیس اور اپھار پیدا ہوتا ہے اور کئی بار تو یہ آنتوں کی سرگرمیوں کو بڑھا کر ہیضے کا بھی باعث بن جاتا ہے۔
    سردرد رہنا
    اگر آپ کو کبھی سردرد نہیں ہوتا مگر اچانک سر میں تکلیف مسلسل رہنا شروع ہوگئی ہے تو آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ تنا? ایسے کیمیکلز کو خارج کرتا ہے جو اعصاب اور دماغ میں خون کی شریانوں میں تبدیلیاں لاتے ہیں جس سے سردرد مستقل مہمان بن جاتا ہے، اگر آپ کو اکثر آدھے سر کا درد رہتا ہے تو تناﺅ اسے بدترین بنادے گا۔
    جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی
    تناﺅ ایک ہارمون کورٹیسول کے زیادہ اخراج کا باعث بنتا ہے جو جسم کی بلڈ شوگر پراسیس کرنے کی صلاحیت پر اثرات مرتب کرکے چربی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لاتا ہے جس سے وزن میں اضافہ یا کمی ہونے لگتی ہے۔ تناﺅ لوگوں کو غیرصحت مند سرگرمیوں کے لیے بھی اکساتا ہے جیسے زیادہ کھانا یا معمول سے بہت کمکھانا۔

    23-5-378x162.jpg
     
    سعدیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ شئیرنگ بہت شکریہ
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بھائ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں