1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں - افتخار راغب

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 جنوری 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (افتخار راغب)

    پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں
    نئے جڑ پکڑتے چلے جارہے ہیں

    جو آپس میں لڑتے چلے جارہے ہیں
    مصیبت میں پڑتے چلے جارہے ہیں

    مِرے حوصلوں سے قدم دشمنوں کے
    مسلسل اُکھڑتے چلے جارہے ہیں

    تِری ہی بدولت اے مطلب پرستی
    تعلق بگڑتے چلے جارہے ہیں

    مقدر سے لڑتے چلے آرہے تھے
    مقدر سے لڑتے چلے جارہے ہیں

    ہے پُرخار یہ راستہ راستی کا
    مگر گرتے پڑتے چلے جارہے ہیں

    ردائے غزل پر خیالوں کے موتی
    غزل فہم جڑتے چلے جارہے ہیں

    ہم اہلِ محبت محبت میں راغب
    زمانے سے لڑتے چلے جارہے ہیں
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں - افتخار راغب

    دوست بہت خوب عمدہ شاعری ارسال کی :a165: :101:
     
  3. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں - افتخار راغب

    بہت اچھی شاعری ارسال کی آپ نے شکریہ
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں - افتخار راغب

    بہت ھی خوبصورت شاعری ھے،!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں