1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پتھری کا علاج

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پتھری کا علاج
    حضرت ابودردا ؓء سے ایک آدمی نے کہا کہ اس کے والد کے گردے میں پتھری آگئی ہے ۔ انہوں نے در ج ذیل دعا سکھائی جو انہوں نے رسول پاک ﷺ سے حاصل کی تھی ۔اﷲ کی رحمت سے اس دعا سے تکلیف میں کمی آ سکتی ہے
    (رَبُّنَا الَّذِیْ فِی السَّمَآ ءِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ اَمْرُکَ فِی السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ کَمَارَحْمَتُکَ فِی السَّمَآءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتُکَ فِی الْارْضِ وَاغْفِرْلَنَا حَوْبَنَا وَ خَطَایَانَا اَنْتَ رَبُّ الطَّیِّبِیْنَ فَاَنْزِلْ شِفَآ ءً شِفَآپکَ وَرَحْمَۃً مِّنْ رَّحْمَتِکَ عَلٰی ھٰذَا الْوَجْہِ)
    ترجمہ:’’ ہمارا رب جو آسمان میں ہے ، مقدس ہے تیرا نام، تیرا حکم زمین وآسمان میں ہے جس طرح تیری رحمت آسمان میں ہے ، پس ڈال دے اپنی رحمت زمین میں ، ہمارے گناہ اور ہماری خطائیں معاف فرما، تو ہی پاکیزہ ہستیوں کا ربّ ہے ، اپنی شفاء سے شفاء اور اپنی رحمت سے رحمت بیماری پرنازل فرما۔‘‘امام نسانیؒ نے بیا ن کیا کہ دو شخص عراق سے اسی طرح کی شکایت لے کر آئے ،لوگوں نے حضرت ابودرداء ؓکی نشان دہی کی تو آپ ؓنے کہا کہ میں نے رسول پاکﷺ سے سناہے کہ جسے یا جس کے بھائی کو یہ شکایت ہوا سے پڑھے۔بیمار اس دعا کو پڑھتا رہے یہ نہ ہوسکے تو کوئی دوسرا شخص پڑھ کر اس پر دم کرے یا کاغذ پر لکھ کر اس کاپانی پلایا جائے ۔



    روحانی مسائل اور انکا حل ۔۔۔۔۔۔۔تحریر : مولانا محمد یونس پالن پوری
    سے انتخاب​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں