1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏10 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد — پاکستان اور ایران نے طویل عرصے سے تعطل کے شکار گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
    ساڑھے سات ارب ڈالر لاگت کے منصوبے کے تحت ایران کے جنوب میں پارس گیس فیلڈ کے ذخائر سے پاکستان کو قدرتی گیس برآمد کی جائے گی۔
    پاکستانی دفتر خارجہ سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران سے گیس درآمد کرنے کے اس اہم منصوبے کی تکیمل کی راہ میں حائل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر روابط اور تعاون پر بھی دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا کہ گیس درآمد کے منصوبے پر یہ پیش رفت تہران میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور اُن کے ایرانی ہم منصب بائیجان نمدار زینگین کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔
    دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ایران اور پاکستان کے ماہرین جلد ہی ملاقات کر کے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے پر کام تیز کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔
    شاہد خاقان عباسی اور اُن کے ہمراہ جانے والے دیگر عہدیداروں نے ایران کو یہ یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد گیس درآمد کے اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا کیوں کہ یہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
    ایران سے گیس درآمد کے اس منصوبے پر یہ پیش رفت حالیہ ہفتوں میں عالمی سطح پر ہونے والی اُس تبدیلی کے بعد ہوئی ہے جس میں تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا۔
    تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے کو کب تک مکمل کیا جائے گا۔
    رواں سال مارچ میں پاکستان اور ایران کے دو سابق صدور آصف علی زرداری اور محمود احمدی نژاد نے اپنے دور اقتدار کے آخری مہینوں میں ایران کے سرحدی علاقے گبد میں اس گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
    بظاہر اس منصوبے پر کام اس لیے بھی تیزی سے آگے نہیں بڑھ سکا کیوں کہ یہ خدشہ تھا کہ ایران سے گیس درآمد کرنے کے باعث پاکستان بھی اُن بین الاقوامی تعزیرات کی زد میں آ سکتا ہے جو بین الاقوامی برادری بشمول امریکہ نے تہران کے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عائد کر رکھی ہیں۔
    لیکن اب جوہری پروگرام سے متعلق تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان عبوری معاہدہ طے پانے کے بعد ایران کے خلاف بین الاقوامی تعزیرات میں نرمی متوقع ہے۔
    تاہم پاکستانی حکام یہ کہتے آئے ہیں کہ امریکہ سمیت بین الاقوامی تحفظات کے باوجود ایران سے گیس درآمد کے اس منصوبے پر عمل کیا جائے گا کیوں کہ ان کے بقول یہ منصوبہ ’ملکی مفاد‘ میں ہے۔
    اگر طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اس منصوبے پر کام جاری رہتا تو پاکستان کو دسمبر 2014ء میں ایران سے گیس ملنا شروع ہو جاتی، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق جو ملک منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ بنا اُسے بھاری جرمانہ دینا ہو گا۔
    پاکستان کو درپیش توانائی کے شدید بحران کے باعث حکام اور سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی صنعت بری طرح متاثر ہوئی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
    توانائی کے اس بحران پر قابو پانے کے لیے موجودہ حکومت نے کئی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے جن میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں جب کہ امریکہ بھی اس شعبے میں پاکستان کی معاونت کر رہا ہے اور واشنگٹن کے تعاون سے جاری منصوبوں کی باعث رواں سال کے اختتام پر پاکستان کے قومی گرڈ میں لگ بھگ 900 میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہو سکے گی۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-iran-gas-pipeline-10dec/1807067.html
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جس طرح ڈاکٹر طاہرالقادری پہلے کئی امور پر اپنے علم، معلومات، تجربے کی بنیاد پر بالکل صحیح پیشین گوئی کرچکے ہیں۔ جوکہ حرف بحرف سچ ثابت ہوچکی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ خبر بھی انہوں نے چند دن پہلے سماع ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں بتا دی تھی ۔

    انٹرویو کے چند مندرجات درج ذیل ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ کرپٹ حکمران ملکی دولت کو لوٹ کر کھا گئے آج بھی کرپٹ عالمی لیڈرز کے ساتھ مل کر کاروباری شراکتیں قائم کی جارہی ہیں، 15 قومی اداروں کی نجکاری کے ذریعے قومی دولت لوٹنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، یہ ادارے اونے پونے اپنے من پسند لوگوں کو بیچے جائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بدعنوان لوگوں کا کالا دھن سفید کیا جارہا ہے، سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر کالے دھن کو سفید کرنے کی راہیں نکالی جارہی ہیں۔

    ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی کے متعلق ندیم ملک کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع 7 نکاتی ایجنڈہ لے کر پاکستان آئے، انہوں نے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ امریکا کو نیٹو سپلائی کیلئے پاکستان کے راستے نہیں چاہئیں، ایران کے ساتھ ان کا معاہدہ ہوگیا، ہمارے حکمران امریکا میں سرینڈر کر کے آئے ہیں، امریکا نہ کسی کا پائیدار دوست ہے نہ دشمن، امریکا کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنا چاہئے اور اپنے مفادات کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کو نو کہنے کی طاقت کرپٹ لیڈروں میں کبھی نہیں ہوسکتی،
    آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے سے انکار کر دیا، سی آئی اے اور ڈرون حملوں کا اختیار پنٹاگون کو دیدیا گیا ہے، اب شہریوں پر حملوں میں کمی آئے گی، امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی اجازت دیدی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے مسائل کا حل انقلاب میں ہے، آئین یہ حق دیتا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    طاقت کے سرچشمے رخ تبدیل کررہے ہیں ۔ اور عالمی سیاست کا تبدیل ہونا قدرتی امر ہے۔
    اور یہ حقیقت اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ تکلیف کے بعد راحت ہوتی ہے اور ہر تاریک رات کے بعد صبح رونما ہوتی ہے
    اس خطے میں دوسروں کی خاطر جس قدر ہماری قوم نے قربانیاں دی ہیں شاید ہی کوئی ملک اس کرب ناک دور سے گزرا ہو اور
    اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔۔۔۔

    ہمیں اچھے دنوں کے لئے دعاگو رہنا چاہیے بہت سے معاملات ہماری فیور میں طے ہوں گے۔۔۔۔۔۔

    اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم

    یہ جان جائيں گے کہ

    کون ہمارا دوست ہے اور کون آستین کا سانپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بس زرا صبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں اچھے اور برے میں فرق کرنے کی استطاعت عطا فرمائیں آمین ۔۔۔آج ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں کہ ان کرپٹ لیڈوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت وقار مجروع ہو رہا ہے ۔اور یہ ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلے دنوں میں نے 2 پروگرام دیکھے
    ایک حضرت یوسف علیہ السلام پر بنی فلم (47 اقساط)
    اور دوسری فلم مریم مقدس

    ان دونوں فلموں میں مذہبی حلقے (آج کل کے نام نہاد مولوی حضرات) نے دین کو اغواء کررکھا ہے اور حکومت کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

    ان مزہبی ٹھیکے داروں نے نہ صرف حکومتیں برباد کیں بلکہ کئی نبیوں کو بھی سرعام قتل کردیا۔

    آج ہمارے ہاں جو قتل وغارت گری ہے سب کے تانے بانے مولویوں سے جا ملتے ہیں۔

    کل جو جماعت اسلامی فلسطینی حکومت کے حق میں جلوس کررہی تھی اور لاکھوں ڈالر جمع کرکے بجھجوائے ہیں وہی آج اردن اور اسرائیل سے معاہدے کررہے ہیں۔

    اسلام کے نام پر کتنی قیمتی جانوں کو سودا کیا جاتا ہے؟؟؟؟

    اسلام کے نام پر کس قدر چندہ جمع ہوتا ہے ہر مسجد میں؟؟؟

    اسلام کے نام پر کتنے فرقے وجود میں آچکے ہیں؟؟؟

    اللہ تعالی ان سب کا بھانڈہ پھوڑے گا وہ بھی بیچ بازار میں۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

    صرف دعاؤں سے قوموں کی تقدیریں بدلنے کا نظام ہوتا تو پیارے رسول اکرم :drood: بھی دعا سےہی کام چلانے کی سنت بتا جاتے۔ بدرو حنین اور طائف و تبوک کبھی وقوع پذیر نہ ہوتے۔
    صرف دعاؤں سے تقدیریں بدلتی تو نواسہ رسول امام حسین :rda: صرف دعا سے ہی کام چلا لیتے، کبھی کربلا بپا نہ ہوتا۔
    ہم بیٹھ کر دعائیں کرنے والی قوم ہیں ۔ ہمیں اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہوگا۔ یہی راہِ نجات ہے۔

    ورنہ صدائے حق دینے والا صدا دے کر چلا جائے گا، راہ نمائی کی ذمہ داری پوری کر جائے گا ۔
    اگر ہم گھروں میں کسی معجزہ و کرامت کے منتظر بیٹھے رہے تو پھر یہی ٹارگٹ کلنگ ، یہی بم دھماکے، یہی ڈرون، یہی مفلسی، یہی افلاس، یہی خود کشیاں، یہی ڈاکے، یہی کرپشن اور یہی ظلم و ستم جاری رہے گا۔ ہمارے لیے بھی ۔ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے بھی ۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے اپنے گھر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کے بعد ہم کسی کی مدد کر سکتے ہیں اپنا گھر کمزور ہو تو ہمارا کوئی بھی قدم دنیا میں تماسشہ بنے گا ۔ہمیں اپنے گھر کو سب سے پہلے مضبوط قلعہ بنانے کی فکر کرنی چاھیے
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حق کو آنچ نہیں۔ اور جھوٹے کے پاوں نہیں۔

    اس قدر بدحالی، کساد بازاری، دشمنوں کی چال بازیوں اور اپنوں کی دغابازیوں کے باوجود اگر کوئی قوم ہمت کا مظاہرہ کررہی ہے تو وہ غیور قوم پاکستان کے علاوہ کوئی دیگر نہیں۔

    مگر ابھی تک کوئی اہل اور خوف خدا سے لبریز کوئی مومن راہنما قیادت کے لئے سامنے نہیں آیا۔

    ورنہ جس عزم سے اس قوم نے وقت گزارا ہے شاید دیگر اقوام کا دل پھٹ جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آج بھی اس ملک کے سپوت دنیا میں اپنی قابلیت کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں جب کہ نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عوام کو مورد الزام دینا کہاں کا انصاف ہے جسے اپنی روٹی کی فکر سر کجھانے نہیں دیتی؟؟؟؟؟؟

    قابل مواخذہ ہیں لیڈران جنھیں عوام نے اپنے کندھوں پر بٹھایا مگر ان کی وفاداریاں غیروں کا پاس کرنے لگیں۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں