1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک ایران گیس پائپ لائن اور ”وائسرائے“ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو شکست ہوئی :سینیٹر رضاربانی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏2 جون 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]



    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹررضا ربانی نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پاک ایران گیس پائپ لائن پی پی پی کی شکست کی وجہ بنی۔پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ میاں نواز شریف حکومت بنانے جارہے ہیں اور انہوں نے جس نعرے پر ووٹ لیا وہ انہیں پورا کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گزشتہ دنوں ہونے والے ڈرون حملے پر نہ ہی اپنی پوزیشن واضح کی اور نہ کوئی مذمت کی،ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی حکومت ڈرون حملے کے معاملے پر عوام کو اعتماد میں لے اور اس پر ایک واضح پالیسی لائے۔پی پی پی نے امریکی دباو¿ کے باوجود ملکی مفادات کو ترجیح دی اور پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کی، الیکشن کے بعد امریکی اور برطانوی سفیروں کی بھاگ دوڑ سے لگتا ہے کہ وہ وائسرائے ہیں لیکن اب انہیں یہ بات اپنے ذہنوں سے نکالنا ہوگی۔سینیٹر ربانی نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع مل رہی ہیں کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اپنی مجوزہ تکمیل کی تاریخ تک مکمل نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی وجہ سے پی پی پی کو دوبارہ حکومت میں آنے نہیں دیا گیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں