1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان 3008 میں

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 اپریل 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ایک صدی بعد 3008 میں

    امریکہ میں IBM کے دو ذہین افراد کے درمیان چیٹ ۔​

    جوزف : ہیلو مارک ۔ کل تم آفس نہیں آئے تھے ؟ خیریت؟

    مارک: ہاں یار۔ میں پاکستانی ایمبیسی گیا تھا۔ ویزہ لینے۔

    جوزف : اچھا واقعی ؟ پھر کیا ہوا ؟ میں نے سنا ہے آجکل انہوں نے بہت سختیاں کردی ہیں ۔
    مارک : ہاں ۔ لیکن میں نے پھر بھی کسی نہ کسی طرح لے ہی لیا۔

    جوزف: بہت اچھے یار۔ مبارک ہو۔ یہ بتاؤ کہ ویزہ پراسیس میں کتنا وقت لگا ؟

    مارک : بس کچھ مت پوچھو یار۔ تقریباً مہینہ بھر لگ گیا۔ پہلی بار جب میں پاکستان ایمبیسی گیا تھا تو صبح 4:30 پر وہاں پہنچا۔ پھر بھی مجھ سےپہلے 10 لوگ کھڑے تھے۔ لمبی قطار۔ اور ہاں مجھ سے کچھ آگے بل گیٹ بھی اپنا پاسپورٹ اور بنک سٹیٹمنٹ ہاتھ میں لیا لائن میں کھڑا تھا۔

    جوزف : اچھا۔ بل گیٹ کو ویزہ مل گیا ۔

    مارک : نہیں۔ انہوں‌نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ بل گیٹ پاکستان جانے کے بعد وہاں سلپ ہوجائے گا اور امریکہ واپس نہیں آئے گا۔

    جوزف : یار ۔ پاکستانی ایمبیسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں ہماری امریکن ایمبیسی تو پاکستانیوں کو ایک گھنٹے میں ویزہ دے دیتی ہے۔ پھر یہ کیوں‌ایسا کرتے ہیں ؟

    مارک : ارے یار ۔ تمھیں تو پتہ ہے پاکستان اس وقت دنیا کی سپر پاور ہے۔ اسکا ویزہ لینا گویا مریخ کا ویزہ لینے کے برابر ہے۔ اور پھر قصور ہمارا امریکیوں کا بھی ہے۔ ہم بھی وہاں وزٹ ویزہ پر جاکر واپس نہیں آتے نا۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ ۔ تمھیں ویزہ کیسے مل گیا ؟

    مارک : میں نے وہاں کی مشہور فرم “پھالیہ شوگر ملز لمٹیڈ“ سے بزنس وزٹ کا انویٹیشن منگوایا تھا۔ بس اسی بنیاد پر کام بن گیا۔

    جوزف : ایک بار پھر مبارک ہو۔ یہ بتاؤ کب جا رہے ہو پاکستان ؟

    مارک : جیسے ہی ٹکٹ ملا۔ دراصل میں نے دنیا کی مشہور ترین اور اعلی کلاس کی ائیر لائن میں‌ ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے۔ میرا بچپن سے خواب تھا کہ کسی دن پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز PIA میں سفر کر سکوں۔ اگر ٹکٹ مل گیا تو میرا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔
    جوزف : پاکستان میں کتنا عرصہ رکو گے ؟

    مارک : کتنا عرصہ ؟ کیا مطلب ؟ مجھے کسی پاگل کتے نے کاٹا ہے جو پاکستان چھوڑ کر واپس امریکہ آنے کی سوچوں گا۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے انٹرنیٹ پر چیٹ کے ذریعے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے مضافات میں ایک صحت افزا مقام “کامونکی“ کی ایک لڑکی سیٹ کر لی ہے۔ میں اس سے شادی کرکے گرین پاسپورٹ اپلائی کردوں گا اور وہیں سیٹ ہوجاؤں گا۔

    جوزف : یار تم بہت خوش قسمت ہو۔ لیکن تمھارے ماں باپ کا کیا ہوگا۔

    مارک : پاکستانی گرین پاسپورٹ مل جانے کے بعد میں ماما-پاپا کو بھی وہیں بلا لوں گا۔
    جوزف : کس شہر میں رہنا پسند کرو گے ؟

    مارک : کامونکی والی لڑکی نے مجھے کہا ہے کہ پنجاب سٹیٹ صحت و صفائی کے اعلی معیار کی وجہ سے ویسے تو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن ہم کراچی سیٹل ہوں‌گے۔ وہاں آپرچیونٹیز بہت ہیں۔ پتہ ہے نا ؟ کراچی اس وقت دنیا میں ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اول نمبر کا شہر ہے۔ اور وہاں کا 660 منزلہ حبیب بنک پلازہ دیکھنا بھی میری زندگی کی بہت بڑی خواہش ہے۔ سنا ہے اسکی اوپرکی 200 منزلیں بادلوں‌میں ڈھکی رہتی ہیں۔ واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤو واٹ آ ڈریم یار۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ اپنے ساتھ کتنے ڈالرز لے کر جاؤ گے ؟

    مارک : ڈالرز ؟ وہاں کون پوچھتا ہے۔ تمھیں پتہ ہے ایک پاک-روپے کے مقابلے میں آجکل 210 ڈالرز بنتے ہیں۔ یعنی میری اگر وہاں 10 ہزار پاکستانی بھی تنخواہ نکل آئی تو امریکہ میں چند مہینوں میں لاکھوں پتی بن جاؤں گا۔

    جوزف : میں نے سنا ہے پاکستان کا لائف سٹینڈرڈ بہت اعلی ہے۔

    مارک : ہاں۔ ایسے ہی ہے۔ وہاں پر BMW لکژری کار 25 ہزار پاک روپے میں ، جبکہ مرسٹڈیز 32 ہزار میں مل جاتی ہے۔ لیکن مین تو سوزوکی یا چنگچی لوں گا۔ خالصتاً پاکستانی میڈ آٹوز ہیں۔ کچھ مہنگی ہیں لیکن بہت اعلی کلاس کی ہیں۔
    البتہ کراچی میں فلیٹ بہت مہنگے ہیں۔ اور کوئی بھی بلڈنگ 100 فلور سے کم تو ہے ہی نہیں۔ انسان ہر وقت خود کو فضاؤں میں اڑتا محسوس کرتا ہے۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ کہ وہاں کام کیا کرو گے۔

    مارک : میں نے معلومات کی ہیں۔ وہاں پر آئی-ٹی میں بہت سکوپ ہے۔ لیکن تم تو جانتے ہو وہ ہمارے ملک کے تعلیمی معیار کو اپنے برابر نہیں سمجھتے اس لیے مجھے شروع میں وہاں کسی کسان کے “ گدھے“ وغیرہ نہلانے پڑیں گے۔ یا پھر ہوسکتا ہے کسی مشہور پارک کے دروازے پر “جوتے پالش “ کا کھوکھا ہی کھول لوں۔ کچھ نہ ہوا تو ٹیکسی کا لائسنس کرلوں گا۔ امریکہ سے تو پھر بھی کئی گنا بہتر کما لوں گا۔ اورہاں اگر میں وہاں کا گرین پاسپورٹ ہولڈر ہوگیا تو پھر ساری زندگی حکومت مجھے بےروزگاری الاؤنس اور میڈیکل سہولیات فری فراہم کرے گی۔ اور گرین پاسپورٹ کی بنا پر مجھے دنیا کے 80 فیصد ممالک میں بغیر ویزے کے وزٹ کرنے کی سہولت مل جائے گی۔

    جوزف : بہت خوب ۔ یہ بتاؤ ۔ تمھیں انکی زبان کیسے آئے گی ؟

    مارک : اوہ بھائی ۔ میں پچھلے 10 سال سے اردو لینگوئج سیکھ رہا ہوں۔ کالج میں آپشنل سبجیکٹ بھی اردو ہی لیا تھا۔ اور ہاں میں نے TOUFL بھی A گریڈ میں پاس کیا ہے۔

    جوزف : یہ TOUFL کیا ہے ؟

    مارک : Test Of Urdu as a Foreign Language

    جوزف : تم بہت خوش قسمت ہو یار۔ کاش میں تمھاری جگہ ہوتا۔
    سنا ہے وہاں پر ٹرین سسٹم بہت اچھا ہے۔


    مارک : ہاں ۔ کراچی سے لاہور اور وہاں سے پشاور اور کوئٹہ کے لیے دنیا کی تیز ترین اور آرام دہ ترین ٹرین “تیز گام“ چلتی ہے۔ اس میں سفر کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔ اور لاہور میں ہی دنیا کا مشہور فلم سٹوڈیو لالی وڈ بھی ہے۔ جہاں پر میں دنیا کے عظیم اداکاروں سلطان راہی ، شفقت چیمہ اور ریما کے مجسمے دیکھوں گا۔ سنا ہے آجکل انکے بچے بھی فلم انڈسٹری میں ہیں۔
    اور راولپنڈی میں دنیا کی سب سے بڑی اور گہری جھیل “راول ڈیم“ بھی ہے۔ اس میں بوٹنگ کرنا بھی مجھے ہمیشہ سے ہی خواب لگتا ہے۔ لیکن اب یہ خواب بھی حقیقت بن جائے گا۔
    جوزف : سنا ہے ہمارا صدر اگلے مہینہ امداد لینے پاکستان بھی جائے گا ؟

    مارک : ہاں۔ ایسا ہی ہے۔ اور قرضے بھی ری-شیڈول کروانے ہیں۔ پچھلے دنوں پاکستان کے محکمہ نسواریات کا منسٹر پختون خان ، وہائٹ ہاؤس آیا تھا تو 10 لاکھ روپے کا ڈونیشن تو صرف یہاں چلنے والے ایک منشیات کے ادارے کو دے گیا تھا۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ منشیات باآسانی مہیا ہوسکیں۔

    جوزف : اچھا تمھیں یاد ہے ہمارا پرائمری سکول کا کلاس فیلو “پیٹر“ ۔ وہ بھی تو کہیں پاکستان میں سیٹ ہے۔

    مارک : ہاں۔ وہ کوئٹہ کے قریب ایک وادی “ پوستان“ میں سیٹ ہے۔ سنا ہے پوسٹ کے کھیت سے پوست اکٹھی کرنے کا کام ہے اسکا۔ ایک ہی سیزن میں اتنا کما لیتا ہے کہ باقی 6 ماہ بیٹھ کر کھاتا رہتا ہے۔ عیش ہے اسکی تو۔

    جوزف : یار میں بھی پاکستانی ویزہ کے لیے اپلائی کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے کچھ انسٹرکشن تو دو ؟
    مارک : پاکستانی ایمبیسی میں ہمیشہ شلوار قمیض پہن کر جانا۔ وہ لوگ اپنے قومی لباس کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اور کوشش کرنا کہ ویزہ کی درخواست انگریزی کی بجائے اردو میں پُر کرنا۔ اس سے بھی اچھا تاثر ملے گا۔
    اور ایمبیسی میں داخل ہوتے ہی “السلام علیکم ۔ جناب کیا حال ہے ؟“ کہنا مت بھولنا۔
    اس سے پتہ چلے گا کہ آپ کتنے مہذب ہو۔

    جوزف : تھینک یو یار۔
    مارک : تھینک یو نہیں شکریہ ۔ اب میں پاکستانی ویزہ ہولڈر ہوں۔ مجھے شکریہ کہنے میں فخر ہے ۔ خدا حافظ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہیے دوستو ! کیسا لگا 3008 کا پاکستان ؟
     
    بدر منیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی مزا آیا پڑھ کر ھاھاھاھھاھاھاھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھی
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    10 میں سے 110 نمبر۔۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا :hasna: :haha: :hasna: :haha: :a98: :a165: :a98: :a180: :hasna: :haha:

    یہ والے تو بہت ہی زبردست۔۔

     
  4. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    دل کے سمجھانے کو خیال اچھا ہے
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خیالات پر تو پابندی نہیں نا ۔
    لیکن آپ یہ دیکھیے کہ لکھنے والے کے خیالات کی پرواز اپنے ملک کے بارے میں کتنی بلند ہے :mashallah:
     
  6. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آپ کی نیک لی تمنائیں پوری فرمائیں
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :201: بہت اچھا ہے :201: :a165:
     
  8. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    یہ آپ نے اپنے سے لکھا؟؟ :143:
     
  9. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دل کے ارمان آنسوں میں بہہ گے
    :rona:
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    یار کیا معلوم کبھی ایسا ہو بھی جائے ۔
    امید پر دنیا قائم ہے ۔اور ہم مسلمان اور بالخصوص پاکستانی مسلمان تو رہتے ہی امیدوں پر ہیں۔

    عمل کرنا نہیں اور “اللہ بہتر کرے گا“ کے نعرے لگائے جائیں گے۔
    ووٹ اور سپورٹ ، غنڈوں ، بدمعاشوں ، قبضہ گروپ اور رسّہ گیروں کی کرنی ہے۔
    اور دعا مانگنی ہے
    “یا اللہ ! اس قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کوئی خمینی بھیج دے“
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201: :201: :201:
    میں نے اپنی ہی پوسٹ آج پھر سے پڑھی ۔ اور بہت انجوائے کیا۔
    ہنس ہنس کے ہنستا جارہا ہوں :201: :201: :201:
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    زبردست :201: محکمہ نسواریات :201:
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :201: :201: بہت خوب نعیم بھائی۔ آج ہی نظر پڑی ہے اس شاہکار پر :101: ۔ ویسے 3008 کو چھوڑیئے، ہمیں آج بھی کامونکی سے کوئی کال شال آ جائے تو بھاگ کھڑے ہوں گے :)۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: بہت خوب نعیم بھائی۔ آج ہی نظر پڑی ہے اس شاہکار پر :101: ۔ ویسے 3008 کو چھوڑیئے، ہمیں آج بھی کامونکی سے کوئی کال شال آ جائے تو بھاگ کھڑے ہوں گے :)۔[/quote:1fnjf4ds]
    لگتا ہے آپ کامونکی سے کافی امیدیں وابستہ کیے بیٹھے ہیں ؟ :suno: :hasna: :suno:
     
  15. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :a180: نعیم بھائی بہت اعلی ۔۔۔ :dilphool:
    یہ میں نے اپنے میاں جی کو بھی سنایا ۔۔ اُن کو بھی بہت پسند آیا ۔۔۔ اور ہم دونوں نے اس گپ شپ کو خوب انجوائے کیا :201: ۔۔۔ :dilphool:
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ این آر بی بھائی ، مسزمرزا بہنا اور عاشو بہنا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عاشو بہنا۔
    ہمارے بھیا جی۔ یعنی اپنے میاں‌جی کو بھی ہماری اردو کی رکنیت پیش کریں‌نا ؟
     
  17. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :201: :201: :201: کمال کی امیجینیشن ہے :201: :201: :201:
    بہت خوب :87:
     
  18. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201: بہت خوب نعیم بھائی،!!!!!

    شکر ھے کہ ایک سو صدی کے بعد 3008 میں بھی میری پسندیدہ ٹرین "تیزگام" ھی چل رھی ھے،!!!!!!!!
    ھاں بھئی کیوں نہ چلے،؟؟؟؟ جب PIA اڑ سکتی ھے تو تیز گام کیوں نہیں چل سکتی،!!!!!!

    مگر کچھ اڑتی اڑتی خبر سنی تھی کہ مستقبل قریب میں قومی ایرلائن کے کچھ طیاروں کو آزمائشی طور پر ریل کی پٹری پر چلائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی جو آسمانوں میں اڑا کر نہیں دکھا سکے شاید وہ زمیں کے اوپر چلا کر دیکھ سکیں گے،!!!!!!

    ویسے بھی اب قومی ائرلائن پر کافی بوجھ آن پڑا ھے، اور وہ چاھتے ھیں کہ اب کچھ زمیں پر بھی اس بوجھ کو چلا کر کچھ اوپر کے بوجھ کو ھلکا پھلکا کرلیں،!!!!!!

    آداب عرض ھے،!!!!! ایسا لگتا ھے کہ یہ مستقبل قریب میں بوجھ کو ھلکا کرنے کے کافی اچھے منصوبے ھیں،!!!!! اور بقول نعیم بھائی کے 3008 کا پاکستان، ممکن ھے کہ اُس وقت تمام ریل گاڑیاں آسمانوں پر اڑ رھی ھونگی اور ھوائی جہاز زمین کے اوپر پٹریوں پر دوڑ رھے ھونگے،!!!!!!
     
  19. چاند بابو
    آف لائن

    چاند بابو ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جولائی 2008
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب نعیم بھائی۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نور بہنا، سید بھائی اور چاند بھائی !
    پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ :a191:
     
  21. مانوس اجنبی
    آف لائن

    مانوس اجنبی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2008
    پیغامات:
    117
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    نئے دوستوں سے گذارش ہے کہ اس لڑی کے پہلے پیغام کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
     
  23. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    کاش کہ ایسا ہوجائے
     
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    انشاء اللہ اس خواب کی کچھ باتیں جلد ہی حقیقت بنیں گی ۔
    نعیم چاچو !‌یہ ہم سب کا خواب ہے اور مجھے یقین ہے ہم نہ سہی مگر ہمارے بچے اس خواب کے کچھ حصوں کو تعبیر ہوتے ضرور دیکھینگے ۔ انشاء اللہ ۔
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    اب وقت قریب ہے انشاء اللہ ہماری زندگی میں ہی یہ وقت آئے گا
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    یعنی آپ ماشاءاللہ 3008 تک قائم و دائم رہنے کا پروگرام رکھتے ہیں ؟؟؟؟
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    یہ تو بہت دور ہے انشاء اللہ اگلے 8 دس سال ہی کافی ہین
     
  28. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    ایک صدی تک بل گیٹس کو زندہ رکھنے کا پروگرام ہے ۔ ہے نا
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    جس طرح عرب اپنے بچوں کے نام بھی اپنے نام پر ہی رکھ لیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے بل گیٹس یا اسکے بچے بھی ایسا ہی کرڈالے :warzish:
     
  30. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان 3008 میں

    واہ نعیم بھائی جسے جسے پڑھتی گئ ویسے ھنسی کے فوارے چھوٹھتے گئ نعیم کیابات ھے ھاھاھاھاھا
    نعیم بھائی اگر ھمارے حمکرانوں اور ھمارے ھر طبقے کے لوگوں بے حسی چھوڑ دیں تو ایسادو چار سال میں بھی ھوسکتاھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں