1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کی عمدہ بولنگ، آدھی ٹیم کی پویلین واپسی

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by پاکستانی55, Oct 30, 2013.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز برابر ہونے کے بعد جنوبی افریقہ اور پاکستان بدھ کو پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں مدِمقابل ہیں۔
    پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے اور جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پاکستان کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر اس وقت کامیابی ملی جب عرفان نے انگرم کو آؤٹ کیا۔
    جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی جے پی ڈومنی تھے جو بیس رنز بنا کر تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
    گریم سمتھ اجمل کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ انہوں نے بیس رنز بنائے۔
    جنوبی افریقہ کو اس میچ کے لیے دو اہم کھلاڑیوں ڈیل سٹین اور ہاشم آملہ کی خدمات دستیاب نہیں۔ سٹین کو پہلے دو ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا ہے جبکہ ہاشم آملہ بچے کی ولادت کے بعد ابھی تک جنوبی افریقہ میں ہیں۔
    ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں ناصر جمشید، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور عمراکمل کی شمولیت سے بیٹنگ کو تقویت ملی ہے۔
    یہ دونوں ٹیمیں کُل 63 مرتبہ ایک روزہ میچوں میں مدِمقابل آئی ہیں جن میں سے صرف 20 پاکستان جیت سکا۔
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اب تک چھ ایک روزہ سیریز کھیلی جا چکی ہیں اور پاکستان تاحال فتح کا متلاشی ہے۔
    رواں برس ہی جنوبی افریقہ نے پاکستان کو اپنے ملک میں تین دو کے فرق سے ون ڈے سیریز میں ہرایا تھا۔
    جنوبی افریقہ ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں اور پاکستان چھٹے درجے پر اور پاکستان کے خلاف سیریز میں شکست سے یہ پوزیشنز آپس میں بدل جائیں گی۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/10/131030_pakistan_southafrica_cricket_odi1_rh.shtml
     

Share This Page