1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ جیت

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از سہیل اقبال, ‏1 دسمبر 2011۔

  1. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاہد
    خان آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث میزبان بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ، بنگلہ دیش کی جانب سے 92 رنز کا ہدف پاکستان نے 25 اعشاریہ چار اوورز میں عبور کر لیا ۔

    میر پور ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس کے بلے باز پاکستان کی جانب سے بچھائے گئے اسپنرز کے جھال میں پھنس گئے اور پوری ٹیم 30 اعشاریہ تین اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی ۔ بنگلہ دیش کے صرف چار کھلاڑی ناصر حسین اکیس، شکیب الحسن اورشفی الاسلام پندرہ ، پندرہ جبکہ مشفیق الرحیم گیارہ رنز بناکر ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔ شاہد آفریدی نے پچیس رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعیداجمل، محمد حفیظ ، اعزازچیمہ، عمرگل اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

    جواب میں 36 رنز پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے بعد کافی حد تک پاکستانی بیٹنگ بھی ڈگمگاتی نظر آئی اور 63 کے مجموعی اسکور پر پانچ بلے باز پولین لوٹ چکے تھے تاہم مصباح الحق اور شاہد خان آفریدی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں تیس قیمتی رنز بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔

    پاکستان کی طرف سے شاہد خان آفریدی نے بالنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ لائن میں سب سے زیادہ 24 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جبکہ مصباح الحق سولہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس کے علاوہ محمد حفیظ بائیس ، عمران فرحت بارہ ، عمر اکمل سات جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد دو ، دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شعیب ملک ، سعید اجمل ، عمرگل اور اعزاز چیمہ بیٹنگ نہ کر سکے ۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن اور روبیل حسین نے دو ، دو جبکہ ناصر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاندار آل راؤنڈنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ جیت

    مبارک ۔۔۔۔آفریدی اگر اسی فارم میں رہا تو ٹیم میں بہت سے بہتری آئے گی۔۔
     
  3. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ جیت

    سب کو مبارک ہو۔ آفریدی اگر آخری ون ڈے میں‌4وکٹیں لے لیتا ہے تو وہ بالر آف دی اءیر بھی بن جائے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں