1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کو ایک سازش کے تحت ورلڈ کپ سے محروم کیا گیا: میانداد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 اپریل 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کو ایک سازش کے تحت ورلڈ کپ سے محروم کیا گیا: جاوید میانداد


    دبئی(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سازش کے تحت ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کیا گیا۔ آئی سی سی میں شامل بعض گروپ پاکستان کو کرکٹ سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کو تسلیم کیاکہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پرحملے سے پاکستان کی پوزیشن کمزورہوئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے پاکستان کا امیج خراب ہوا لیکن آئی سی سی کو جلد بازی میں فیصلہ کیا۔ اگر سیکیورٹی خدشات پر پاکستان سے میزبانی چھینی گئی ہے تو پھر ورلڈ کپ2011ء آسٹریلیا اور نیوزی لینڈمنتقل کردیا جائے اور ایشیائی ممالک کو 2015ء ورلڈ کپ کی میزبانی سونپ دی جائے۔ اس دوران خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے خلاف سازش 2001ء میں شروع ہوئی جب ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے ٹور کرنے سے انکار کردیا تھا۔ چند گروپ کرکٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ایسی گیمز کررہے ہیں۔


    بشکریہ ۔ روزنامہ جناح نیوز۔
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    میں بھی جاوید میانداد سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔ بھارت اِس سازش میں پیش پیش ہے۔۔۔ وہ پاکستان کی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں پر آئی سی ایل لیگ کی وجہ سے پابندی لگاوا چکا ہے۔۔۔اور اب پوری کوشش کر رہا ہے کے ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی کوئی حیثیت نا رہے۔۔۔ دولت کا لالچ دے کر آئی سی سی اور باقی ممالک کے کرکٹ بورڈز کو بھی اس سازش میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔۔۔
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اللہ کرے کہ پاکستان‌آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جائے اور آگے بھی جیتتارہے تو یہ بھارت اور آئی سی سی کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔

    مجھے چئیرمین کرکٹ بورڈ، آصف زرداری اور گیلانی پر بھی افسوس ہے کہ انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ لیکن یہ بھی اچھا ہے کہ آئی پی ایل بھارت میں نہیں ہورہا۔ اسطرح بھارت کا بھی کافی نقصان ہوچکا ہے۔
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آزاد صاحب نے اطلاع دی ہے کہ ہمارے کرکٹ بورڈ نے انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں