1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کوکچھ کرنیکی ضرورت نہیں،مودی کیخلاف بھارتی خود کھڑے ہونگے:وزیراعظم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کوکچھ کرنیکی ضرورت نہیں،مودی کیخلاف بھارتی خود کھڑے ہونگے:وزیراعظم
    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھارتی شہری خود نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پنڈدادنخان میں جلال پور کینال منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ کئی ماہ سے کشمیری لوگوں کے حقوق سلب کرکے ان کے علاقے کو جیل میں بدل دیا اور انھیں محصور کر رکھا ہے۔ اس سے نظر ہٹانے کیلئے وہ ضرور کوئی واردات کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے مسئلے اور بھارتی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ باجوہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پہلے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کرایا، اب وہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ جرمنی کے اندر ہٹلر نے یہودیوں سے جو ظلم کیا، وہی مودی مسلمانوں کے خلاف کرنے جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت کے لوگ اب نریندر مودی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی سب مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ مودی کے ظلم کو بھارتی خود ہی ختم کریں گے، پاکستان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال بڑا مشکل وقت گزارا۔ سابق حکومتوں نے پاکستان کے قرضے کو چار گنا بڑھایا۔ ہمارا آدھا پیسہ سابق حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مد میں چلا گیا۔

    سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس سال اس قوم پر ظلم ہوا۔ ملک سے پیسہ بیرون ملک منتقل کیا گیا لیکن آج اللہ کا شکر ہے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ ہماری ایکسپورٹ آج بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ 2020ء میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ یہ نوکریاں دینے اور ترقی کرنے کا سال ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور اصلاحات لانا آسان نہیں ہوتی۔ جب ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں تو راستے میں مافیا کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ مافیا ایف بی آر اور سیاست دانوں سمیت ہر جگہ موجود ہے۔ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو یہ جیلوں میں جائیں گے۔
    upload_2019-12-27_0-40-53.jpeg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں