1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کرونیکل۔ پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عقرب, ‏16 ستمبر 2010۔

  1. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    پاکستان کرونیکل​

    پاکستان کا عوامی انسائیکلو پیڈیا
    عارف وقار

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

    [​IMG]

    پاکستان میں صحافیوں اور ادیبوں کی ایک عام شکایت یہ رہی ہے کہ ہمارے یہاں معیاری قسم کے حوالہ جاتی مواد کی بہت کمی ہے۔
    ایک اچھی لغت سے لیکر تاریخ اور سیاست کے بارے میں کسی ریڈی ریفرنس تک ہر طرح کا مواد یہاں ناپید نہیں تو کم یاب ضرور ہے۔
    عقیل عباس جعفری کا جِناتی کام جو بڑے سائز کے پورے ایک ہزاراسی صفحات پر محیط ہے، اس کمی کو بہت حد تک پورا کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔پاکستان کرانیکل نامی اس کتاب کا ذیلی عنوان ہے، پاکستان کا تاریخ وار عوامی انسائیکلوپیڈیا اور کتاب کھول کر اسکےصفحات پرایک سرسری سی نظر بھی دوڑائیے تویوضمنی عنوان حق بجانب معلوم ہوتا ہے۔

    اس کتاب میں اگست سنہ انیس سو سینتالیس سے لیکر اپریل سنہ دو ہزار دس تک کے تمام اہم واقعات تحریری اور تصویری شکل میں موجود ہیں۔ زمانی تقسیم ماہ بہ ماہ کی گئی ہے اور سیاسی، سماجی، ثقافتی، تفریحی اور علمی و ادبی واقعات کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کی پیدائش اور اموات کا احوال بھی درج ہے اور اس طرح پرانے انداز کی جنتری اور ماڈرن سٹائل کے انسائیکلوپیڈیا کی تمام خوبیاں اس کتاب میں یکجا ہوگئی ہیں۔

    قیامِ پاکستان اور اعلانِ پاکستان کے بارے میں برسوں سے جاری قضیے کا دو ٹوک فیصلہ اس کتاب کے مندرجات اور دستاویزی شہادتوں نے مستقل طور پر کردیا ہے۔ کتاب میں پندرہ اگست سنہ انیس سوسینتالیس کو پاکستان ٹائمزمیں شائع ہونے والی ایک خبر کا عکس شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق ریڈیو پاکستان کا قیام چودہ اور پندرہ اگست کی درمیانی شب کو عمل میں آیا تھا۔

    وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    بی بی سی اردو کی خبر ہے
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کرونیکل۔ پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا

    سب سےپہلے تو عقرب میاں کا شکریہ کہ ان معلومات کو ہماری اردو میں حصہ دارانہ بنا کر ہم تک پہنچایا۔۔۔۔۔۔اور اگر اسی لڑی کے تسلسل میں‌ احباب کو نئی کتابوں‌کے بارے کچھ پتہ چلے تو یہاں درج کیے جائیں تاکہ اس ضمن میں معلومات کا تبادلہ ممکن ہو۔ امید ہے احباب اس بارے تبصرے ضرور کریں گے۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: پاکستان کرونیکل۔ پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا

    محبوب خان انکل ۔ آپ کا بھی شکریہ ۔ میں تو سمجھا تھا شاید میں نے سنجیدہ معلوماتی پوسٹ کرکے یہاں کوئی غلطی کر ڈالی :takar:
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کرونیکل۔ پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا

    منے میا آپ لگے رہو۔۔۔۔۔۔ہم ہیں ناں۔۔۔۔۔اور دیکھو کتنے لوگوں نے آپ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔مطلب تعداد سے زیادہ یہ دیکھیں‌کہ وہ سب اہم ممبر ہیں مجھ ناچیز کو نکال کے۔ :a180:

    امید ہے اس سلسلے میں آپ مزید معلومات ارسال کرتے رہیں گے۔ :237:
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کرونیکل۔ پاکستان کا عوامی انسائیکلوپیڈیا

    بہت بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں