1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کا کلین سویپ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏19 ستمبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرا دیا ہے۔

    اس طرح پاکستان نے موجودہ دورے میں کھیلے جانے والے تمام میچ جیت لیے ہیں۔

    پاکستان نے دورے پر کھیلے جانے والے ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور موجودہ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا یہ آخری دورہ تھا۔ وقار یونس کے دور میں پاکستان کی ٹیم نے مشکل ترین حالات میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    ہرارے کے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز سکور کیے۔ جواب میں زمبابوے نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز سکور کیے۔

    میچ کے آخری اوور میں زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے بیس رنز درکار تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین تاتیندا تیبو نے فاسٹ بولر سہیل خان کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔ زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر چھکے کی ضرورت تھےجو وہ نہ لگا سکے۔

    پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ تھی۔ جنہوں نے پچاس رنز سکور کیے۔ محمد حفیظ کے علاوہ عمر اکمل نے قدرے بہتر بیٹنگ کی۔ نوجوان بیٹسمین رمیز راجہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ فاسٹ بولر جنید خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    بار بار آزمائے گئے شیعب ملک ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام رہے۔ شیعب ملک نے تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر چونتیس رنز سکور کیے۔ شیعب ملک نے،ۙ جو ٹیم میں ایک آل روانڈر کی حیثیت سے شامل کیے جاتے ہیں، پانچ میچوں میں صرف چھ اوور پھینکے جن میں بیٹسمینوں نے سات رنز فی اوور کی شرح پر بیالس رنز سکور کیے۔

    زمبابوے نے جب اپنی اننگز تو اسے کے اوپنرز نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین جیند خان اور سعید اجمل کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔

    آخری دو اووروں نےتایندا تیبو نےعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

    بشکریہ بی بی سی
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان کا کلین سویپ

    پاکستان کی فتح کی ایسی ہی خبریں ملیں تو مزا ہے۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں