1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کاغوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 اکتوبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں