1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان چاروں طرف سے سازشوں کے نرغے میں ہے : علی گیلانی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏25 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان چاروں طرف سے سازشوں کے نرغے میں ہے : علی گیلانی

    سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے پاکستان کے پشاور کے چرچ میں خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہوئے بھاری جانی نقصان پر گہرے صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی ہلاکتوں میں ملوث درندہ صفت افراد پوری انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں گرفتار کرکے پھانسی پر چڑھایا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان چاروں طرف سے سازشوں کے نرغے میں پھنسا ہوا ہے اور ایک طرف جہاں امریکہ، بھارت اور اسرائیل اس کو کمزور اور غیر مستحکم بنانے کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں، وہاں اندر سے بھی کئی نادان لوگ اس کی سلامتی اور سالمیت کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں جو شعوری یا غیر شعوری طور دشمن کا کام آسان بنارہے ہیں۔ سید گیلانی نے چرچ میں ہوئے دھماکے کو ایک سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کرنا پاکستانی حکومت پر فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی صورتحال ہم کو ہردن خون کے آنسو رلاتی ہے، البتہ پشاور دھماکے سے ہم سکتے میں آگئے ہیں اور یہاں معصوم زندگیوں کے نقصان نے ہمیں گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں