1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان پر بھارتی حملے کا خطرہ موجود ہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏21 دسمبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ( روزنامہ جنگ )
    امریکہ کی انٹیلی جینس سروس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان پر حملہ کی تیاری کرچکی ہے اور صرف کسی اشارے کی منتظر ہے۔ گلوبل انٹیلی جینس سروس (Stratfor) کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان پر حملے کے آپشن سے انکار کیا ہے لیکن آزاد کشمیر اور پاکستان کے بعض دوسرے علاقوں میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری مکمل کرچکی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پر نہ صرف فضائی بلکہ زمینی حملے بھی کئے جاسکتے ہیں۔ بھارتی حکومت کو یقین ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی مطالبات پورے کرنے کی خواہشمند نہیں ہے، بھارتی افواج کو مشرق اور مغربی سرحدوں پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے وعدے پورے نہ کیے تو کوئی بھی آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اگر ایسا ہے تو بہت برا ھے ویسے لگتا نہیں کہ ایسا ہو خدا خیر رکھے دشمن سے چوکنا ہی رہنا چاہیے، دونوں غریب ملک ھیں صلح امن وآشتی سے کیوں نہیں رہ سکتے
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    من موہن سے فوجی قیادت کی ملاقات، جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعظم ہاؤس میں وار روم قائم

    نئی دہلی ( "روزنامہ جنگ" جاوید رشید ) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ہفتے کو ہنگامی بنیادوں پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان دیپک کپور (بری)، سریش مہتا (بحری) اور فولی ہومی میجر (فضائیہ)، تینوں انٹیلی جنس چیفس وجئے شنکر (سی بی آئی)، پی سی بلدار (آئی بی) اور اے ایچ ویدی (را) کو طلب کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ سمیت اعلیٰ آپریشن کمانڈرز کے علاوہ وزیر دفاع اے کے انتھونی، وزیر خارجہ پرناب مکھرجی، وزیر داخلہ پی چدام برم اور قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن بھی اجلاس میں شریک تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر یو پی اے سرکار کی اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے بھی اس ہنگامی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس ہنگامی اجلاس میں بھارتی افواج کی تیاریوں، ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر بیرونی ممالک کی اخلاقی سپورٹ اور حمایت کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر کے سرحدی علاقوں جوہری ساز و سامان اور حفاظتی سامان پہنچانے جیسے امور بھی زیر بحث آئے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں وار فار اٹیک روم اینڈ الارم سگنل ریڈ ٹو ریڈ ون پر ریہرسل شروع ہوگئی ہے۔ مانیٹرنگ سیل کے مطابق یہ وار روم میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحد پار ممکنہ کارروائی کے آپشن پر غور کیا گیا۔

    آن لائن کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی کی زیر صدارت دفاعی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں بھارتی افواج کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ نئی دہلی میں ہونیوالے اس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی اور فوج کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے تیاریوں کا جائزہ اور حکومت کے مستقل کے وسائل پر غورکیاگیا۔ دریں اثناء بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ آنند شرما نے کہا ہے کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے سلسلے میں بھارت کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو چاہئے کہ وہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة کے شدت پسندی کی تربیت دینے والے کیمپ بند کرے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور پاکستان لاتعلقی کی صورتحال میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراداد کے مطابق لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة کے شدت پسندی کی کیمپ بند کرنے کیلئے کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے تک لائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کارروائی میں ناکام رہا تو ایک ریاست کی حیثیت سے اس کی ساکھ مجروح ہوگی اور بین الاقوامی برادری میں اسے تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول نو منتخب امریکی صدر بارک اوباما نے بھی ممبئی حملوں کی مذمت کی تھی۔ آنند شرما کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے اپنی انٹیلی جنس سروس کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے حملے سے قبل انٹیلی جنس میں نقائص کا اعتراف کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن سے ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    (روزنامہ جنگ)
    [​IMG]
    ----------------------------------------------------------------------------
    [​IMG]
    ----------------------------------------------------------------------------
    [​IMG]
    ----------------------------------------------------------------------------
    [​IMG]
    ----------------------------------------------------------------------------
    [​IMG]
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ اپنا فضل کرے اور میرے پیارے پاکستان کی آن بان شان کو رہتی دنیا تک قائم ودائم رکھے
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    روزنامہ ایکسپریس
    [​IMG]
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ خیر کرے۔ اور وطنِ عزیز کو محفوظ و مامون رکھے۔ آمین
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  10. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آزاد بھائی
    یااللہ اس عظیم وطن کے چپے چپے کی حفاظت فرما۔آمین،،،،،،،،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں