1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان ٹونٹی کرکٹ کا ورلڈ‌چیمپئن بن گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 جون 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [glow=red:28jpsabl]
    پاکستان نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیت لیا​
    [/glow:28jpsabl]

    21 جون بروز اتوار کو انگلینڈ میں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ایک سو انتالیس رن کا مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کیا۔

    پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے چالیس گیندوں پر چون رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی شعیب ملک کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے چھہتر رن کی شراکت ہوئی۔ شعیب ملک چوبیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ اور سری لنکا کے تلک رتنے دلشن کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ دلشن نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف چھیانوے رن بنائے تھے۔

    سری لنکا کے کپتان کمارا سنگاکارا نے میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالروں نے مشکل حالات میں اچھا کھیل پیش کیا۔ یونس خان نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ایک سو پچاس رن تک بھی آسانی سے حاصل ہو جائیں گے۔

    سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیس اووروں میں ایک سو اڑتیس رن بنائے ہیں۔ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں سے تین کھلاڑی عبدالرزاق نے آؤٹ کیے۔

    سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے باون گیندوں پر چونسٹھ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ میتھیوز نے چوبیس گیندوں پر پینتیس رن بنائے۔ سنگاکارا اور میتھیوز کے درمیان ساتویں وکٹ پر اڑسٹھ رن کی شراکت ہوئی۔

    جے سوریا اور تلک رتنے دلشن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ تلک رتنے دلشن پہلے ہی اوور میں محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پہلے اوور میں کوئی رن نہیں بنا۔ میچ کے دوسرے اوور میں جہان مبارک عبد الرزاق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    چوتھے اوور میں رزاق کی گیند پر جے سوریا بھی بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے سترہ رن بنائے تھے۔ اس کے بعد مہیلا جے وردھنے بھی رزاق کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عمر گل نے چمارا سلوا کو آؤٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی تیرہویں وکٹ حاصل کی۔ اودانا کو شاہد آفریدی نے تیرہویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔ اس سے پہلے اتوار کی صبح لارڈز ہی کے میدان میں خواتین کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کلی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا۔

    ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے سوپر ایٹ راؤنڈ میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرایا تھا جو دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور کے واقعے کے بعد پہلا میچ تھا جس میں سری لنکا کی ٹیم کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    پاکستان کی ٹیم

    کامران اکمل، شاہ زیب حسن، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، فواد عالم، عمر گل، سعید اجمل اور محمد عامر۔

    سری لنکا کی ٹیم

    سنتھ جے سوریا، تلکرتنے دلشن، کمارا سنگا کارا، مہیلا جے وردھنے، چمارا سلوا، جہان مبارک، اینجلو میتھیوز، اسورو اودانا، لیستھ ملنگا، مرلی تھرن اور اجنتھا مینڈس۔

    بشکریہ ۔ بی بی سی اردو ۔
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نعیم بھائی آپ کو اور سب دوستوں کو ٹونٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کی فتح بہت بہت مبارک ہو۔ :dilphool: پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیروں کو میرا سلام کے جن کی وجہ سے بہت سالوں کے بعد میرے ملک پاکستان کا نام دنیا میں ایک بار پھر سے بلند ہوا۔ شکر ہے اللہ تعالی کا کے دہشتگردی اور مایوسی کی شکار پاکستانی عوام کو خوشی اور مسرت کے لمحات میسر آئے۔ :dilphool:

    اِس بار خاص طور پر شاہد خان آفریدی ، عمر گل، سعید اجمل، کامران اکمل ،یونس خان ،محمد عامر ، عبدالرزاق اور شیعب ملک کی کارکردگی بہت ہی شاندار رہی۔ اور اِن سب نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا۔
    :dilphool: پاکستان زندہ باد۔ :dilphool:
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اسی لیے تو سب کہ رہے کہ بوم بوم پاکستانی ٹیم
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اگرچہ ون‌ڈے ورلڈ کپ کی طرح بڑا ٹورنامنٹ نہیں بنا لیکن یہ جیت پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
    اس جیت کو امریکی میڈیا (یادرہے کہ امریکیوں کو کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں ) نے بھی نمایاں دکھایا۔ ایک امریکی صحافی نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دے دیا جائے تو انتہاپسندی کم اور امن وامان کی صورتحال اچھی ہوسکتی ہے۔ اس صحافی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں امریکہ اور دیگر اداروں کو یہ تجویز دوں گا کہ وہ پاکستان کو اس شرط پر قرضے دے کہ وہ کھیلوں بالخصوص کرکٹ، ہاکی، فٹ بال کی طرف توجہ دے۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سب کو مبارک ہو آخری دونوں میچ بہت زبردست اور دلچسپ تھے ، اور اس بار تو میں نے بہت زور شور سے پاکستان کی جیت کی دعائیں مانگیں تھیں
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سب کو پاکستانی ٹیم کی فتح مبارک ہو۔ سیمی فائنل اور فائنل کا بہت مزہ آیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں