1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں 1367 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں تقریباً 9 ہزار کا اضافہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏3 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز روزانہ سامنے آرہے ہیں اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 4 ہزار 551 لوگ لقمہ اجل بنے ہیں۔

    ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں اگرچہ کچھ حد تک کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی نئے کیسز اور اموات آرہی ہیں اور آج (3 جولائی) کی صبح تک مزید 1367 افراد متاثر ہوئے جبکہ 36 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

    اس کے علاوہ ملک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8ہزار 974 افراد شفایاب ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ اس سے پہلی موت 18 مارچ کو ہوئی تھی۔ ملک میں پہلے کیس سے مارچ کے آخر تک تقریباً 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں جبکہ اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 385 جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے تھے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں