1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں کتنے صوبے ہیں؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏25 اپریل 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں نئے صوبوں کے مطالبات اور بحث مباحثوں میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شھباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کو بھی صوبہ بننا چاہیے۔ ڈیرہ غازی خان میں اتوار کو دانش سکول کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماء شہباز شریف کا کہنا تھا وہ نئے صوبوں پر پارٹی پالیسی بنا رہے ہیں۔ ’ہم ایک پالیسی بنائیں گے کہ کیا پنجاب میں نئے صوبے بنانے چاہئیں یا کراچی کو بھی صوبہ بنانا چاہیے یا کسی اور جگہ صوبے کی ضرورت ہے پورے ملکی سطح پر گفتگو کی جائیگی۔‘ پاکستان میں سرائیکی صوبے کی تحریک کئی عشروں سے جاری ہے لیکن کچھ عرصے سے اس بحث میں تیزی آ گئی ہے۔ صوبہ سرحد کا نام جب خیبر پختون خواہ رکھا گیا تو ہزارہ صوبے کا مطالبہ سامنے آیا، جس کی بھی کئی جماعتیں حمایت کر رہی ہیں مگر اس کے مقابلے میں سرائیکی صوبہ پر بحث سنجیدہ صورتحال اختیار کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں بھی اسے شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شھباز شریف کے کراچی صوبے کے بارے میں بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اور صوبائی حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا بیان تعصب پرستی پر مبنی ہے۔‘ سندھ کی قوم پرست جماعتیں بھی سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دانشوروں کی حمایت اور اتحادی رہی ہیں۔ میاں شھباز شریف کے بیان کو جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی نے سندھ کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ ’ سندھ کی ہزاروں سالوں سے اپنی علیحدہ حیثیت اور شناخت رہی ہے، اس دھرتی کو تقسیم کرنے کی بات کرنا سندھی قوم کو گالی دینے کے برابر ہے۔ سندھ کے لوگ اپنی دھرتی کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔‛ ان کا کہنا تھا کہ شھباز شریف سندھ میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں کیونکہ تقسیم کی بات کرنا قومی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہوگا ۔ دوسری جانب کراچی کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ سندھ کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں، کراچی صوبہ کی بات کا مقصد صوبہ پنجاب میں نئے صوبوں کے مطالبات کو ٹالنا ہو سکتا ہے۔ رابطہ کمٹی کے رکن قاسم علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا یہ موقف ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم کرائے جائیں اور عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مطالبات پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ شہبازشریف نے سندھ میں صوبے کی بات کیوں کی کیونکہ نہ توسندھ کے عوام نے کبھی سندھ کی تقسیم کی بات کی اور نہ کبھی کراچی کے لوگوں نے کراچی کوصوبہ بنانے کی بات کی ہے۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: پاکستان میں کتنے صوبے ہیں؟

    پنجاب تقسیم ہوجائے کوئی بات نہیں سندھ نہیں تقسیم ہونا چاہئے۔
    لیکن مجھے یقین ہے کہ نئے صوبے نہیں بن سکیں گے کیونکہ سرائیکی علاقے میں بھی دو دھڑے بن چکے ہیں ایک سرائیکی صوبہ بنانا چاہتا ہے اور دوسرا بہاولپور صوبہ
    کراچی صوبے کا نام سن کر ایم کیو ایم کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہوں گے اوپر سے جو مرضی کہتے پھریں۔
    اے این پی سرحد میں ہزارہ صوبہ، سوات کو صوبہ نہیں بننے دے گی۔

    بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔

    سیاست ہے منافع بخش کاروبار
    نوٹ ووٹ، دھاندلی سے بنتی ہے سرکار
    سرکار کرتی ہے گرم کرپشن کا بازار
    پھر ہوجاتی ہے بیرون ملک فرار
     
  3. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    سوالات

    آج كا سوال
    پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں قومی حکومت بنانے کی کوششیں کر رہی ہے جس کیلئے مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ‌اور جمعیت علمائے اسلام کو قومی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا پیپلزپارٹی کی قیادت قومی حکومت بنانے میں‌کامیاب ہو پائے گی؟
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: سوالات

    جی ہاں‌! بالکل کامیاب ہوجائے گی۔ کیونکہ وزارتیں، وی آئی پی پروٹوکول، دولت کس سیاستدان کو اچھی نہیں لگتی۔ ق لیگ مونس الہی کو بچانا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی لمباعرصہ اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں