1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں پہلی بار ای-کارڈیالوجی کی سہولت متعارف

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏2 اپریل 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں پہلی بار ای-کارڈیالوجی کی سہولت متعارف۔

    [​IMG]

    کراچی — پاکستان میں پہلی بار امراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے ای- کارڈیالوجی کا جدید طریقہ علاج متعارف کروادیاگیا ہے۔

    پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی مین قائم ایک نجی فلاحی اسپتال انڈس اسپتال نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔

    ای کارڈیالوجی کے جدید طریقہ علاج کی مدد سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے علاج میں نا صرف آسانی پیدا ہوسکے گی بلکہ اس سے مریض کی جان بھی بچائی جاسکتی ہے۔

    انڈس اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اس جدید طریقہ علاج کی سہولت کا مقصد علاج کو آسان بنانا ہے۔ ای کارڈیالوجی سے اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی بروقت ای سی جی اور ایکسرے رپورٹ اسپتال کے ماہرین امراض قلب کے موبائل فون پرایم ایم ایس کے ذریعے پہنچا دی جاتی ہے جس پر صرف 6 روپے کی لاگت آتی ہے۔

    اسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی سے منسلک ڈاکٹر عمران افتخار وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتاتے ہیں کہ" ای کارڈیولوجی کو اگر جان بچانے کا طریقہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اسپتال میں جب دل کےمریض کو کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لایاجاتا ہے تو اس کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ مریض کو جو دل کا دورہ پڑا ہے وہ کتنا شدید تھا،
    [​IMG]
    ​​ مریض کی ایمرجنسی رپورٹیں ابلاغ کے جدید طریقے سے شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز کو موبائل پرہی مل جاتی ہیں۔ جس سے ہمیں مریض کے علاج میں فیصلے میں آسانی ہوجاتی ہے۔‘‘

    ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمران افتخار کہتے ہیں کہ "اس اسپتال میں سالانہ 3500 مریضوں کی انجیوپلاسٹی اور 150 بائی پاس آپریشن کئے جاتے ہیں، ایسے میں ای- کارڈیالوجی کا جدید طریقہ علاج دل کے مریضوں کے علاج میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے۔‘‘

    کراچی کے علاقے کورنگی میں سنہ 2007 سے قائم یہ انڈس اسپتال ایک فلاحی اسپتال ہے جہاں جدید طریقہ علاج سے غریب اور نادار افراد کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

    [​IMG]
    voa​
     
    حریم خان، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یقینا ایک مفید پیش رفت ہے۔ اور بہت سے لوگوں کی جان بچے گی اس طریقہ کار سے۔
    شکریہ احتشام محمود صدیقی جی!
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب جان کر بہت اچھا لگا کہ پاکستان میں اچھے کام ہورہے ہیں
     
    نذر حافی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں