1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں پاکستان ناپید

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏16 اگست 2008۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ناروے سے سیدہ ثمینہ رضوان کی فکر انگیز تحریر

    [​IMG]
     
  2. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    "میری نو سالہ بیٹی ان چینلز پر نیم برہنہ ثقافت دیکھتی تو اس کا ننھا سا ذہن الجھ سا جا تا اور وہ کہتی مما کیا ہی انڈیان ہیں ؟ تو میں جواب دیتی نہیں بیٹا یہ پاکستانی ہیں تو وہ پو چھتی مما آپ تو کہتی ہیں پاکستانی مسلمان ہوتے ہیں۔ کیا یہ مسلمان ہیں ؟ کیا یہ ہماری پاکستانی لباس ہے؟ تو اس کے معصوم سوالوں کا میرے پاس کوئی جواب نہ ہوتا"

    ایسے محسوس ہوا کہ میری اپنی بیٹی نے یہ سوال مجھ سے کیا ہو
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    تحریر فکر انگیز ہے۔۔۔شیئر کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ۔۔۔

    اللہ پاکستان کی حالت پر رحم فرمائے آمین
     
  4. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اللہ میر ی توبہ
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    استغفراللہ
     
  6. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لا حول ولا قوۃ الا با اللہ
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    اٰ منت با للہ و ملٰئکتہ و کتبہ و رسلہ والیوم الاٰ خر والقدر خیرہ و شرہ من اللہ تعالٰی والبعث بعد الموت

    اٰ منت با للہ کما ھو با سمآ ئہ و صفا تہ و قبلت جمیع احکامہ اقرار با للسان و تصدیق با لقلب

    لآ الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
  9. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم نور العین بہن !
    اتنا اچھا کالم شئیر کرنے کےلیے بہت شکریہ
    اللہ تعالی ہمارے ملک و قوم پر کرم فرما کر ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔ آمین
     
  11. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نور بہن
    یہ فکرانگیز کالم مہیا کرنے کا بہت شکریہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو سچا مسلمان بنائے۔ ملک و قوم الگ سے تو کوئی چیز نہیں ہم عوام ہی پر مشتمل ہے اور جب تک ہم خود نہیں سدھریں گے ہدایت کہاں سے آئے گی۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اسی کالم سے متعلقہ ایک دو سچے واقعات میں سے پہلا واقعہ جو کسی دوست سے سنا تھا۔ عرض کرتا ہوں۔

    1۔۔۔ کسی پاکستانی شادی کی تقریب میں جب شادی انجام پذیر ہوگئی اور لڑکی کی رخصتی ہو گئی تو شرکائے تقریب میں سے ایک فیملی کی خاتون نے جب اپنی بچی سے گھر چلنے کو کہا۔ تو بچی نے حیرت سے اپنی ماں‌سے پوچھا
    " امی ۔ شادی ہو گئی کیا ؟"
    " ہاں‌بیٹی " ماں نے جواب دیا " شادی تو ہو چکی۔ دلہن تو رخصت بھی ہوگئی۔ اب ہم گھر چلیں"

    "لیکن امی۔ شادی کیسے ہوگئی ۔ ان لوگوں‌نے نہ تو آگ جلائی اور نہ ہی دلہا دلہن نے 7 پھیرے لئے" بچی نے اپنی حیرت ظاہر کردی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    2۔۔۔ دوسرا واقعہ اسی فورم پر غالباً واصف بھائی نے سنایا تھا کہ شاید انہی کے پاس یا ان کے کسی دوست کےپاس کچھ بچوں‌کی اردو کی ٹیوشن تھی۔ ایک دن علامہ اقبال :ra: کی مشہور زمانہ دعا " لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" پڑھاتے ہوئے اسکا مفہوم بیان کررہے تھے ۔ اور جب وہ اس مصرعے پر پہنچے کہ " علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب"
    تو بچوں‌میں سے ایک نے جلدی سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ " شمع" کا مطلب کیا ہے۔
    ٹیوٹر نے دلچسپی سے پوچھا ۔ " اچھا بتاؤ شمع سے کیا مراد ہے ؟"
    تو بچی یا بچے نے ہندوؤں کے انداز میں دونوں ہاتھ معافی کے انداز میں جوڑ کر کہا " اسے کہتے ہیں شما کردیجئے "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہندو بھارتی کلچر ہمارے وطن کی رگوں میں ایک زہر بن کر کس تیزی سے سرایت کررہا ہے اور روشن خیالی اور ایک کلچر کے نام پر ، نظریہ پاکستان کی دھجیاں اڑا کر پورے میڈیائی قوت سے جس شد ومد سے آئندہ نسل کی تربیت دی جارہی ہے۔ نور صاحبہ کے کالم اور اوپر والے دو واقعات سے بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہماری آئندہ نسل کس پاکستانی کلچر اور اسلامی اقدار کی حامل ہوگی (الا ماشاءاللہ)۔

    اللہ تعالی ہمیں وقت کی نزاکت کو پہچان کر ، اپنے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ، شخصی و قومی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ تاکہ ہم آئندہ نسلوں‌کو بھی دین اسلام اور وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کا ورثہ کامل انداز میں منتقل کرسکیں۔ آمین
     
  13. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آمین ثم آمین
    ہماری ثقافت پر بدیسی ثقافت کی یلغار اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی اہل حل و عقد کو اس پر غور کر کے اس کے سد باب کی کوشش کرنی چاہیئے۔ الیکٹرونک میڈیا کے اثرات سے کیونکر بچا جا سکتا ہے اس بابت بھی موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ گھر گھر کیبل پہنچنے کے باعث‌ان اثرات سے بچنا بے حد مشکل ہو چکا ہے لیکن اگر ارباب اختیار اس کے بھرپور سد باب کے لیے جوابی چینل اور پروگرام پیش کریں تو ان اثرات کو زائل کرنے میں موثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے لیکن طرفہ تماشا یہ ہے کہ مقامی مقبول چینل بھی پڑوسی چینلز کی تقلید کرتے نظر آتے ہیں۔
     
  14. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ارباب اختیار کے جوابی چینل یعنی PTV اور مقامی مقبول چینل یعنی دھوم ٹی وی اور اپنا چینل وغیرہ
     
  15. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ویسے چینلز کی پالیسی تو ناظرین ہی کی دلچسپیاں طے کرتی ہیں ہم لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہی دکھایا جائے گا ناں! لیکن اپنی ثقافت اور رسم و رواج کا فروغ بھی ضروری ہے ۔
     
  16. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کالم کی پسندیدگی پر بہت شکریہ ۔ :dilphool:

    اللہ تعالی ہم سب کو بیداریء شعور کی دولت عطا فرمائے۔ آمین
     
  17. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  18. ایم عتیق
    آف لائن

    ایم عتیق ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اچھی معلومات شئر کی ہے، محترمہ نور صاحبہ اور نعیم بھائی نے۔ :dilphool:

    پڑھ کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

    اللہ پاک ہمیں اپنے حفظ و ایمان میں رکھے، آمین!
     
  19. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واہ نور آپی ۔
    مستقبل قریب میں پیش آنے والی اتنی تشویشناک مصیبت کی طرف اشارہ کروا دیا آپ نے۔
    اللہ پاک ہم سب کو اپنے حبیب مصطفی :saw: کی غلامی عطا فرمائے۔ آمین
     
  20. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب نور جی اور نعیم بھائی بہت خوب ایسا ہی ہے اور یہ بات ہم پردیس میں رہنے والے ہی محسوس کر سکتے ہیں واقع ہی ہم نے بھارتی ہندو رسم و رواج اپنا لیے ہیں مجھے 28 سال بعد پاک میں شادی میں شریک ہونے کا موقع ملا باقی تو سب کو چھوڑیں یہ مہندی کی رسم کہاں سے لے آئے ہم پیلے پیلے کپڑے کس نے پہنا دیئے اور رہی بات ٹی وی کی تو یہ دیکھ کر واقع سمجھ نہیں آتی کہ یہ پاکستانی ہے یا بھارتی یا کوئی یورپین چینل
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعالی ہم سب کو اسوہ حسنہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے
     
  22. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نور جی :a180: :a165:
    اللہ تعالی عمل کی توفیق دے
     
  23. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ٹی وی چینل ہمیشہ وہی دکھاتے ہیں جو پاکستانی معاشرے کا حصہ نہیں ہوتے لیکن اس سے متاثرہوکر لوگ اسے معاشرے کا حصہ بنالیتے ہیں۔

    ہمارے ہاں گلیمر والے اداکاروں اور اداکاراوں کو آئیڈیل سمجھاجاتا ہے جبکہ حقیقی ہیروز کو ہمیشہ نظر بند اوراس کی تذلیل کی جاتی ہے۔

    11 ستمبر کے بعد ایک پاکستانی سائنسدان کو مشرف اینڈ کمپنی نے گرفتار کرکے گوانتاناموبے پہنچا دیا تو اس کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ اگر اس کابیٹا فلموں کا ہیرو ہوتا تو اسے عزت دی جاتی لیکن میرا بیٹا جس نے قوم کے لئے کچھ کیا اسے پکڑ کر امریکہ کے حوالے کردیا
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی ۔ آپ نے درست فرمایا۔
    مجھے آپکے خیالات سے اتفاق ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے اندر قومی غیرت و حمیت کا فقدان ہے۔
    اور بطور قوم ہمارا قبلہ بھی بگڑ چکا ہے۔ ہم میں‌سے ہر کسی کو خود کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں