1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں فحش ویب سائیٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم الرحمن, ‏12 نومبر 2011۔

  1. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان میں فحش ویب سائیٹس کو جلد بلاک کر دیا جائے گا۔ ذراع کے مطابق پاکستانی آئی ایس پیز کی جانب سے فحش ویب سائیٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    اس سلسلہ میں 150000 کے قریب ویب سائیٹس کو بلاک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پی ٹی اے کی جانب 1000 ویب سائیٹس کی لسٹ تمام آئی ایس پیز ، انٹرنیشنل گیٹ ویز اور موبائل کمپنیوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    :n_great:

    پروپاکستانی کو بھی ان 1000 ویب سائیٹس کی لسٹ موصول ہوئی ہے لیکن ہم اسے یہاں شائع نہیں کریں گے۔ لیکن آپ کو اتنا بتاتے چلیں کہ ان میں تمام ویب سائیٹس وہی ہیں جو فحش مواد رکھتی ہیں۔ ان ویب سائیٹس میں مقامی ویب سائیٹس بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پیز کو اس مقصد کے لیے 10 روز کا وقت دیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل اور چند ایک دیگر کی جانب سے ان ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی آئی ایس پیز اس پر کام کر رہی ہیں۔ پی ٹی اے اس سلسلے میں ایک ایسا نظام بھی تیار کر رہی ہے جہاں صارفین فحش ویب سائیٹس کی نشاندہی کر سکیں گے۔

    دوسری طرف آئی ایس پیز اس اقدام سےزیادہ خوش نظر دکھائی نہیں دیتیں۔ ان کے مطابق فحش مواد کو روکنے کے لیے نیٹورک پر کئی فلٹر لگانے ہونگے۔ جسکی بناء پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی گی۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائیٹس پر یہ پابندی بلاگرز ، ہیکرز اور دیگر سرگرم تنظیموں کی جانب سے دباؤ پر لگایا گیا ہے۔ ایک طرف تو والدین اور فحش مواد کے مخالفین اس پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیا ل ہے کہ اب پی ٹی اے کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کیا جائے گا اور کسی بھی ویب سائیٹ پر فحاشی کا ٹھپہ لگا کر اسے بلاک کر دیا جائے گا۔ گو کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کی گئی ہے اور مستقبل میں ایسا نظام تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جو شفاف اور قانونی ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں