1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں شفاف انتخابات کے لیے امریکی تدابیر

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 دسمبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے فعال طور پر کام کررہے ہیں، امریکا


    واشنگٹن.....امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ممکن بنانے کے لئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔یہ بات امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیا رچرڈ باؤچر نے پاک امریکا تعلقات کے بارے میں آن ریکارڈ بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر ہے اور وہ آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے پاکستانی حکومت، سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا انتخابات کی نگرانی کے لئے متعدد مبصر بھیجے گا جبکہ ذرائع ابلاغ کے لئے مزید آزادیوں اور سیاسی جماعتوں کے دیگر مطالبات کے لئے دباؤ برقرار رہے گا۔ رچرڈ باؤچر نے اعتراف کیا کہ ایمرجنسی کے باوجود حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جانب پیش رفت اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گہرا تعلق ہے۔

    http://jang.net/urdu/update_details.asp?nid=24533
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    سفید جھوٹ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں