1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by نعیم, Feb 12, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں خود کشیوں میں اضافہ
    ایک ماہ میں 138 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا


    علی سلمان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور​

    انسانی حقوق کمشن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک مہینے کےدوران کم از کم ایک سو اڑتیس افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
    ہیومن رائٹس کمشن پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے ایک سو سترہ افراد نے خود کشی تھی اور یہ تعداد اس مہینے بڑھ کر ایک سو اڑتیس ہوگئی جبکہ ان میں چالیس خواتین بھی شامل ہیں۔
    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے افراد میں تیرہ سال سے لیکر پیسنٹھ برس تک کے افراد شامل ہیں۔

    اور ان میں سے جنوری کے مہینے میں انتیس افراد نے روزگار کے حصول میں ناکامی یا غربت کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ بتیس نے افراد نے اپنی جان لینے کےلیے آتشیں اسلحہ استعمال کیا۔

    انسانی حقوق کمشن کے سیکرٹری جنرل آئی اے رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلحہ تک رسائی کس قدر آسان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زہریلی ادویات اور دوسرے کیمکلز پی کر اپنی جان ختم کرنے والوں کی تعداد چون ہے۔

    آئی اے رحمان نے کہا کہ اٹھہتر افراد نے زندگی لینے کی ناکام کوشش کی لیکن صرف چھ کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج ہوسکا۔

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام
     
  2. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    بہت افسوسناک خبر ہے۔
    حیرت ہے کہ کسی دوست کو اس قومی المیے پر دو لفظ تبصرے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی ۔
    اس " حساسیت "‌کا کیا مطلب لیا جاسکتا ہے :soch:
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    خود کشی حرام ھے تو اس کی تعداد میں اضافہ کیوں ، کیا لوگوں کا خدا پہ ایمان ڈگمگا گیا ھے جبکہ ہم مسلمانوں کا ایمان ھے کہ رازق صرف خدا ہی ھے

    خود کشی کرنے والا خود کو مشکلات سے آزاد کر لیتا ھے مگر وہ اپنے پیچھے اپنے ذات سے جڑے لوگوں کا کیوں نہیں سوچتا خود کشی کرنے والا بزدل تو ہوتا ہی ھے ساتھ میں خود غرض بھی

    خود کشی کسی پریشانی کا علاج نہیں ھے ، ہم اگر اپنی ذات سے جڑے لوگوں سے محبت کرتے ھیں تو ایسا کبھی نہیں کر سکتے چاہے لاکھ کوشش کریں
    خود کشی سے مرنے والی کی ذات آزاد ہوتی ھے اس کی ساری فیملی نہیں، پھر یہ قدم کیوں اٹھایا جاتا ھے اور ہم بھی خود کشی کرنے والوں سے ہمدردی جتانے لگ جاتے ھیں

    میں مانتی ہوں کچھ حالات ایسے ہوتے ھیں کہ انسان خود کشی کے بارے سوچتا ھے مگر انسان کا اگر کامل ایمان ھے خدا پہ تو وہ خود کشی کبھی کر نہیں سکتا خود کشی مایوسی کا دوسرا نام ھے اور مایوسی بھی گناہ ھے

    لگتا ھے میں کچھ زیادہ سنجیدہ ہو گئی معذرت اس کے لئے، اس لئے میں سنجیدہ لڑیوں سے دور رہتی ہوں
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل درست فرمایا آپ نے۔
    ہم مسلمانوں‌کو اپنا ایمان مضبوط بنانا چاہیے۔
    اسکے ساتھ ہی ساتھ محنت، ہمت، اور حوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ بھی کرنا چاہیے۔
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    کوئی فلاحی ادارہ ہونا چاہیے جو باقاعدگی سے ایسے لوگوں کی مدد کرے
     

Share This Page