1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏20 فروری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں اطلاعات کے مطابق کم از کم 15 جنگجو مارے گئے۔
    خبر رساں ادارے رائیٹرز نے انٹیلی جنس ذرائع سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 13 غیر ملکی شدت پسند تھے۔
    قبائلی ذرائع کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی ایجنسی میں میر علی، دتہ خیل، خوشحالی، توری خیل، شیر غلئی اور شوال کے علاقوں میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود کو تباہ کر دیا گیا۔
    شمالی وزیرستان میں القاعدہ سے منسلک طالبان شدت پسندوں نے محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں جہاں سے وہ پرتشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
    دریں اثناء عسکری ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بھی فضائی کارروائی کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    ذرائع کے مطابق اس میں 13 فروری کو پشاور میں سینما گھر پر دستی بم حملہ کرنے والے اور 18 فروری کو پشاور کے قریب ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے ایک میجر کو ہلاک کرنے والے شدت پسند مارے گئے۔
    فوج کی طرف سے یہ تازہ کارروائی ایسے وقت کی گئی ہے جب قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں طالبان کے ایک گروہ نے تین سال قبل اغوا کیے 23 سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    بدھ کو پاکستانی فوج کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں دہشت گردوں کے حملوں میں ایک سو سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق عموماً ایسے بیان بہت ہی کم سامنے آتے ہیں۔
    اس اعلان کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومت کی مذاکراتی کوششیں تعطل کا شکار ہو چکی ہیں۔ سرکاری مذاکراتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے فائربندی اور پرتشدد کارروائیاں روکنے کی یقین دہانی کے بغیر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-north-waziristan-jet-fighters/1855257.html
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میر علی اور باڑہ میں بمباری، غیرملکیوں سمیت 15 ہلاک‘

    [​IMG]
    پاکستان کے عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائیوں کے دوران کم از کم 15 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
    ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی فضائی بمباری میں جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
    ان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں 15 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں غیرملکی بھی شامل ہیں جبکہ بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔
    ذرائع نے ہلاک ہونے والی غیرملکیوں کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
    میر علی کے مقامی لوگوں نے بی بی سی اردو کے عزیز اللہ خان کو بتایا کہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر جنگی طیاروں نے میر علی کے مضافات میں خوشالی، حسو خیل اور حیدر خیل کے مقام پر بم پھینکے ہیں۔
    مقامی آبادی کے مطابق یہ کارروائی 40 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران سات مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    تاہم عسکری ذرائع کے برعکس مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
    ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ علاقے ایسے ہیں کہ یہاں عام لوگ کم ہی جاتے ہیں اور اس وجہ سے بھی نقصانات کا علم نہیں ہو رہا تاہم ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    [​IMG]
    کارروائی 40 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران سات مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

    نامہ نگار کے مطابق اس کارروائی سے مقامی لوگوں میں بھی سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کچھ لوگ اس علاقے سے دوسرے محفوظ مقامات کی جانب جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
    ادھر عسکری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بھی ان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے جو پشاور میں سینیما میں دھماکے اور ایف آر پشاور میں پاکستانی فوج کے میجر کی ہلاکت میں ملوث تھے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں یہ ٹھکانے اور بم بنانے کی فیکٹریاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ کچھ شدت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
    یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی عدم موجودگی میں ملک کے اس دور افتادہ علاقے سے آزادانہ ذرائع سےمعلومات حاصل کرنا ممکن نہیں ہے اور ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو سرکاری اور طالبان کی طرف سے کیے جانے والے دعوؤں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
    یہ میر علی میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کی دو ماہ میں دوسری کارروائی ہے۔
    اس سے قبل 20 جنوری کو پاکستانی فوج کے ذرائع نے اسی علاقے میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تین جرمنوں سمیت 40 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
    خیال رہے کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایف سی کے 23 اہلکاروں کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور دونوں جانب کی مذاکراتی کمیٹیاں حملے روکنے اور جنگ بندی کی اپیلیں کر رہی ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/02/140220_mirali_ariel_bombing_zs.shtml
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    میر علی ، شمالی وزیرستان …شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں طالبان اور غیر ملکی کمانڈروں سمیت 35 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، جس کراچی میں پولیس بس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔ ادھر خیبر ایجنسی میں کی گئی کارروائی میں پشاور سینما اور میجر جہانزیب پر حملے میں منصوبہ سازوں کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔ گزشتہ شب شروع ہونے والی کارروائی میر علی کے علاقوں حسو خیل، حیدرخیل، ایدک اور خوشحالی میں کی گئی جس میں دہشت گردوں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا ، سینئر صحافی عامر میر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک میں 3 ملکی اور غیر ملکی کمانڈروں سمیت 35 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس بس پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوگئے۔ 13 فروری کو رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے سے 15 اہل کار شہید ہوئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا ان میں پہلا حملہ کمانڈر عبدالستار کے مرکز پر کیا گیا، جہاں بارود کا بھاری ذخیر ہ بھی تھا، دوسرا اور تیسرا حملہ ازبک اور ترکمانی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں11دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں خود کش جیکٹ اور گاڑیاں تیار کرنے والا ترکمانی ماہر بھی شامل ہے۔ چوتھے حملے میں تاجک کمانڈر سمیت ٹھکانے میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے، ایک اور حملے میں طالبان کمانڈر جہاد یار کا مرکز ہدف تھا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، تحریک طالبان کے کمانڈر عبدالرزاق کا مرکز بھی فضائیہ کارروائی کا نشانہ بنا۔ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کی گئیں جس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہلاک کیا گیا۔ادھر خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں پشاورسینما اور ایف آر پشاور میں شہید میجر جہانزیب پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، جس میں بم بنانے کی فیکٹری تباہ کردی گئی، کارروائی میں وہ خود کش بمبار بھی مارے گئے جنہیں حملوں کی تربیت دی جارہی تھی۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=138499
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    طالبان کا اس تازہ کاروائی کے بعد کیا بیان ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے ابھی تک تو خاموشی ہی ہے ۔جتنی جلدی آپریشن شروع ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے اور اس آپریشن کو مکمل تکمیل تک پہنچایا جائے ۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں