1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان جنوبی افریقہ میں کرکٹ سیریز کے شیڈول پر اتفاق رائے ہو گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان جنوبی افریقہ میں کرکٹ سیریز کے شیڈول پر اتفاق رائے ہو گیا
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز کے درمیان میچز کے شیڈول پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، دوطرفہ سیریز اکتوبر نومبر میں امارات میں منعقد ہوگی جس کے حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچز سے جبکہ اختتام ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق میزبان ٹیم امارات میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ بھی جنوبی افریقہ کی میزبانی کے فرائض 2010ءمیں امارات میں ہی انجام دیئے تھے۔ پاکستان میں سکیورٹی وجوہات کی بناءپر کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان کے دورہ پر راضی نہیں ہو رہی ہے ایسے میں پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز نیوٹرل وینو پر جا کر کھیلنی پڑ رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ آج سیریز کا شیڈول میڈیا کو جاری کر دیا جائے گا۔​
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں