1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان بمقابلہ زمبابوے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏16 اگست 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا جو اکیس اگست تک جاری رہے گا۔
    رمضان المبارک کے پیش نظر میچ پریکٹس کے شیڈول کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں کھلاڑیوں کی ذہنی نشوونما کے لیے فارمل اور ان فارمل لیکچر ہوا کریں گے۔ دوسرے حصے میں تین سے چھ بجے تک کھلاڑی فزیکل پریکٹس میں حصہ لیں جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد افطاری اور نماز مغرب کا وقفہ ہوگا جس کے بعد رات نوبجے سے رات دس بجے پھر پریکٹس سیشن ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیم پچیس اگست کو دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

    بشکریہ روزنامہ نوائے وقت
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان بمقابلہ زمبابوے

    زمبابوے کی شاندار کارکردگی سے پاکستانی کرکٹرز کی نیندیں حرام

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے ہاتھوں بنگلہ دیشی ٹیم کو واحد ٹیسٹ اور تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زمبابوے ٹیم کی حیران کن کارکردگی نے پاکستان ٹیم انتظامیہ کی بھی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے جمعرات کو لاہور سے ٹیلیفون پر جنگ کو بتایا کہ پی سی بی نے زمبابوے، بنگلہ دیش سیریز کے میچوں کی ریکارڈنگ حاصل کی ہے۔ لاہور میں قومی کیمپ کے دوران روزانہ کرکٹرز کو میچوں کو ریکارڈنگ دکھائی جاتی ہے۔ کوچز کھلاڑیوں کو زمبابوے ٹیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہیں۔ زمبابوے کے کمزور پہلوؤں کو سامنے رکھ کر سیریز کی حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔ وقار یونس اور اعجاز احمد، کمپیوٹر انالسٹ کی مدد سے زمبابوے، بنگلہ دیش سیریز کی ویڈیو کھلاڑیوں کو دکھا رہے ہیں۔ قومی اکیڈمی میں دوپہر کو ایک گھنٹے تک کھلاڑیوں کو حریف ٹیم کی کمزور اور خوبیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    بشکریہ روزنامہ جنگ
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان بمقابلہ زمبابوے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان شعیب ملک کو زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ شعیب ملک زمبابوے کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے کیمپ میں بھی شامل کر لیے گئے ہیں۔ یہ کیمپ اتوار کو ختم ہو رہا ہے۔ شعیب ملک کو جمعہ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی نے ایک طویل عرصے کی تحقیقات کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کےلیے کلیئر کر دیا تھا۔ لاہور سے نامہ نگار مناء رانا کے مطابق شعیب ملک کو زمبابوے کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا تھا تاہم کلیئرنس کی شرط عائد کی گئی تھی۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سے مشورے کے بعد انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے کیونکہ ہر ایک کا یہ کہنا تھا کہ ان کے تجربے سے ٹیم مزید مضبوط ہو گی۔ زمبابوے کے دورے تک کے لیے پاکستان کی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی شمولیت سے ٹیم کی طاقت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک میں بہت سی کرکٹ باقی ہے اور یہ اچھا ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہیں۔ شعیب ملک کوگزشتہ سال پاکستان کی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ غیر ملکی بینکوں میں جمع ان کے سرمائے پر پاکستان کرکٹ بورڈ شک کی بنیاد پر تحقیقات کر رہا تھا۔ شعیب ملک بورڈ سے کلیئر نہ ہونے کے باوجود فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے اور قائد اعظم ٹرافی میں انہوں نے 73 اعشاریہ پانچ سات کی اوسط سے 799 رنز بنائے جو اس ٹرافی میں دوسرا بڑا سکور تھا۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں