1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏22 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو رنز سے شکت دے دی ہے۔

    میچ کی آخری بال پر بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے چار رنز درکار تھے لیکن وہ صرف ایک رنز بنا پائے۔


    بنگلہ دیش کے جانب سے سب سے زیادہ سکور شکیب الحسن نے بنایا۔ انہوں نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اعزاز چیمہ نے انہیں بولڈ کیا۔

    اس سے قبل آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ناصر حسین تھے جو 28 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    تمیم اقبال ساٹھ رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کے بعد بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ اڑسٹھ کے مجموعی سکور پر گری۔ ناظم الدین نے 16 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر یونس خان نے ایک عمدہ کیچ لیا۔

    اس سے اگلے ہی اوور میں سعید اجمل کی گیند پر جہور الاسلام کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اس دفعہ یونس خان نے پہلی سلپ پر یہ کیچ پکڑا۔

    پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رنز سکور کیے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس کی پہلی وکٹ سولہ رنز پر گری جب جمشید صرف نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ تین رنز کے اضافے سے گری جب یونس خان ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    تیسری وکٹ مصباح الحق کی گری جو رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے تیرہ رن بنائے۔

    اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اوپنر محمد حفیظ بھی چالیس کے ذاتی سکور پر پویلین واپس ہوگئے۔ انہوں نے عبد الرزاق کی ایک گيند پر اپنا آسان سا کیچ تھما دیا۔

    ستّر کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چار وکٹیں گر گئی تھیں اور اس کے بعد عمر اکمل اور حماد اعظم نے اننگ کو سنبھالا۔ لیکن جب سکور ایک سو انتیس پر پہنچا تو حماد بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے تیس رنز بنائے۔

    ان کے جاتے ہی عمر اکمل بھی تیس رن بنا کر پویلین واپس ہوئے جن کا کیچ مشفق الرحمان نے پکڑا۔

    شاہد آفریدی بائیس گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ انہوں نے چار چوکے مارے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے مرتضیٰ، شکیب اور رزاق نے دو دو، اور نظم الحسین اور محموداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    جیو تو ایسے
    جیو پاکستان اور جیو بنگلا دیش
    آج کی جیت دراصل کرکٹ کی جیت ہے ۔
     
  3. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    size="7"]
    تمام اہل پنجاب کویہ جیت بہت بہت مبارک ہو
    [/size]
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    ہر پاکستانی کو جیت مبارک ہو ۔ :n_Congratulations:

    اللہ پاک پاکستان کو ہر میدان میں‌ عزت و وقار اور فتح و نصرت عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    ہر پاکستانی کو جیت مبارک ہو
     
  6. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    پاکستان کی جیت ہر پاکستانی کی جیت ہے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    جی بالکل۔ اسی لیے حکومت ویسے جینے اور ملک کی انڈسٹری کے لیے بجلی نہیں دیتی ۔مگر میچ کے لیے دے دی جاتی ہے۔
    ہر پاکستانی کو جینا جو ہے۔
     
  8. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    ہا ہا ہا ہا حکومت بھی تو چلانی ہے نا
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    [BLINK]سب پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد[/BLINK]

    میں بہت بہت بہت خوش ہوں


    [​IMG]

    اللہ تعالی ہمیشہ میرے وطن کو کامیابی و فتح نصیب فرمائے اور اسکے ہر ہر کونے میں امن ہو۔۔۔آمین
     
  10. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    ثم آمین ۔
     
  11. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    بنگالیوں نے دل جیت لیے اور پاکستان نے کپ !!!!!!!!!!!!!!!!!!!
     
  12. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

    جی پہلے ایسا ہی تھا مگر جب بنگالیوں نے آخری اوور جو محمود اللہ اور اعزاز کی ٹکر ہوئی اس کا شور مچا کے کپ حاصل کرنا چاہے تو بنی بنائی عزت خراب کر لی ۔ ۔

    پہلے ان کو روتا دیکھ کر مجھے بھی اچھا نہیں لگا تھا کہ اس جیت کا کیا فائدہ کہ جس سے ہمارے مسلمان بھائی رو پڑیں مگر ان کے بعد والے کردار نے بتایا کہ '' جو بھی ہوا اچھا ہی ہوا''
     

اس صفحے کو مشتہر کریں