1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 اکتوبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گریٹ پاکستانی (لطیفے)

    امریکہ میں مائیکروسافٹ نے "آئی ٹی ایکسپرٹ مینیجر برائے یورپ" کی ایک آسامی پر درخواستیں ‌مانگیں۔ تقریباً پانچ ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ بل گیٹس اتنے امیدواروں کو دیکھ کر پریشان ہوگیا اور انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں جمع کرکے ان سے مخاطب ہوا :

    بل گیٹس: آپ سب کا بہت شکریہ۔ چونکہ یہ آسامی بہت ہی اہم اور ٹیکنیکل پوسٹ کے لیے ہے۔ لہذا آپ میں سے جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں

    ایک پاکستانی بھی امیدواروں میں کھڑا تھا ۔ اس نے سوچا مجھے جاوا تو نہیں آتا لیکن پھر بھی میں‌ اگر رک جاؤں‌تو کیا حرج ہے۔ چنانچہ وہ وہیں کھڑا رہا۔
    جبکہ جاوا نہ جاننے والے ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں

    بل گیٹس: ہماری آج کی مینیجر کی پوسٹ کے لیے مینجمنٹ کوالٹی بہت ضروری ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں‌کم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں

    پاکستانی نے پھر سوچا کہ میرے تو گھر والے میرے ماتحت نہیں۔ لیکن رک جاتا ہوں ۔ ممکن ہے کوئی چانس بن جائے۔

    امیدواروں میں سے ‌مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں

    بل گیٹس: اس جاب کےلیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری لازمی ہے۔ صرف اس ڈگری والے رکیں باقیوں سے معذرت ۔

    پاکستانی نے پھر سوچا کہ ڈگری وگری تو کوئی نہیں ۔ مگر رک جانے میں کیا حرج ہے۔

    ایک ہزار افراد مزید کم ہو گئے۔

    بل گیٹس: ہمٰیں تجربہ کار مینجر کی ضرورت ہے۔ جس کے پاس کم از کم پانچ سالہ تجربہ ہے وہ رک جائے۔ باقی جا سکتے ہیں

    پاکستانی پھر سوچتا ہے کہ تجربہ تو کسی کام کا نہیں لیکن جانے سے بہتر ہے کہ رک جاؤں ۔ شاید چانس بن جائے۔

    ایک ہزار مزید افراد گراؤنڈ سے چلے گئے۔

    بل گیٹس: گڈ ! اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ امیدوار کیلیے ضروری ہے کہ اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں

    یہ سن کر آخری ہزار میں سے پانچ سو افراد اٹھ کر چلے گئے۔ پاکستانی اردو پنجابی کے سوا کچھ نہ جانتا تھا۔ لیکن بہرحال رک گیا۔

    بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو روسی زبان پر عبور رکھتا ہو‌

    یہ سن کر چار سو اٹھانوے افراد اٹھ کر چلے گئے۔ جبکہ پاکستانی اور ایک اور آدمی رک جاتے ہیں۔ اب آخری 2 افراد اور بل گیٹس گراؤنڈ میں موجود رہ گئے۔

    بل گیٹس : بہت خوب ! آپ دونوں ان 5 ہزار افراد میں سے سب سے زیادہ قابل نکلے۔ ویری گڈ ۔ اب آپ دونوں ایک دوسرے سے روسی زبان میں بات چیت کریں ۔ جو زیادہ صحیح روسی زبان گرامر کے مطابق بولے گا ۔ وہ منتخب کر لیا جائے گا۔

    پاکستانی نے سوچا اب منزل قریب ہے۔ دوسرے آدمی سے مخاطب ہو کر اردو میں بولا : "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟"

    دوسرا آدمی چیخ اٹھا : "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ایک اور مزیدار مراسلہ ۔ :hasna:
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جی او پاکستانی جی :201:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زاہرا بہن اور ہارون بھائی ۔
    شکریہ پسند فرمانے کا۔
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ :201: :hasna: :201:
    آخر والی بات پہلے بتانی تھی :86:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ حسن رضا بھائی ۔ آخری بات پہلے بتا دیتے تو پاکستانی کیسے ہوئے ؟ :bigblink:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لیجئے پاکستانیوں کا ایک اور کارنامہ !

    تین پاکستانی اور تین سکھ ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے تینوں سکھوں نے اپنے الگ الگ ٹکٹ خریدے جبکہ تینوں پاکستانیوں نے صرف ایک ٹکٹ خریدا۔

    سکھوں نے پاکستانیوں سے صرف ایک ٹکٹ کی وجہ پوچھی تو پاکستانیوں نے کہا
    "سردار جی !بس دیکھتے جانا۔ "
    جب ٹکٹ کلیکٹر ٹکٹ چیک کرنے آیا تو تینوں پاکستانی ایک ساتھ ایک ہی غسل خانے میں گھس گئے اور ایک نے ہاتھ باہر نکال کر ٹکٹ کلیکٹر کو ٹکٹ دکھا دیا۔

    سکھ پاکستانیوں کی عقلمندی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ واپسی سفر پر سکھوں نے بھی پاکستانیوں کی نقل کرتے ہوئے صرف ایک ٹکٹ خریدا اور جبکہ پاکستانیوں نے ایک بھی ٹکٹ نہ خریدا ۔ سکھوں نے پھر حیران ہوکر وجہ پوچھی تو پاکستانی کہنے لگے
    "سردار جی ! بس دیکھتے جانا۔"

    جب ٹکٹ کلیکٹر ٹکٹ چیک کرنے آیا تو تینوں سکھ ایک باتھ روم میں گھس گئے اور جبکہ پاکستانی دوسرے باتھ روم میں۔

    تھوڑی دیر بعد ایک پاکستانی باہر نکلا اور اس نے سکھوں کے باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ٹکٹ چیکنگ کی آواز لگائی۔ ایک سکھ نے جونہی ٹکٹ باہر نکالی، پاکستانی نے ٹکٹ جھپٹی اور اپنے باتھ روم میں گھس گیا۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :a12::201::a12::201::a12::201::a12::201:
    نعیم بھائی بہت شرارتی ہوگئے ہیں آپ
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :101: :bigblink: بہت عمدہ نعیم بھائی :101: :bigblink:
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت زبردست لطیفہ ہے۔ مزہ آگیا۔
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واہ بھئی ہم پاکستانی کتنے چالاک ہیں۔ :201:
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آپ تو کچھ زیادہ ہی لگتے ہیں :237:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں